جلگاؤں:اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے ۔تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں میں اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب عبدالکریم سالار کی خدمت میں تہنیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ڈاکٹر اختر شاہ نے کیا۔ پروگرام کی صدارت اورنگ آباد یونیو رسٹی کے بی ۔سی۔ یوڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارتکاز افضل خان نے کی۔ ترانہ اقراء رفعت شیخ اور گروپ نے پیش کی۔ غرض و غایت کالج کے انچارج پرنسپل ابراہیم پنجاری نے پیش کی۔ مہمانوں کا تعارف و گل پیشی عرفان بشیر نے ادا کی۔ اس پروگرام میں کالج کے چیئرمین ڈاکٹر اقبال شاہ' سوسائیٹی کے سیکریٹری' اعجاز عبدالغفار ملک' ڈاکٹر طاہر شیخ' امین بادلی والا ' ڈاکٹر امان اللہ شاہ' پروفیسر شیخ ظفر' عبدالعزیز سالار' موجود تھے- اسی طرح عبد الکریم سالار اور ڈاکٹر اقبال شاہ کے دوست احباب جن میں ڈاکٹر اے۔جی۔خان' مقیم خان، اختر خان، عمر شیخ ، رزاق پرواز ، فرید وکیل ، افتخار احمد ، فیاض احمد ، رشید جناب ، لقمان گارڈ ، ایوب شاہ، اکبر خان، نذیر سرپنچ، اختر خان ، مرزا اختر بیگ ، غضنفر شیخ، ستار کھاٹک، ان کی خدمت میں کالج کے پرنسپل اسٹاف کی جانب سے شال اور پھولوں کا نظرانہ پیش کیا گیا۔ ان دوستوں نے بھی ڈاکٹر عبدالکریم سالار کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ کالج کے ایلومنی ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر وسیم اختر اور سیکرٹری آصف خان نے استقبال کیا ۔ ڈاکٹر فردوس ، ڈاکٹر امان اللہ شاہ، اعجاز عبدالغفار ملک، ڈاکٹر اقبال شاہ نے ڈاکٹر عبدالکریم سالار کے کاموں کے ستائیس کی۔ انہوں نے کہا کہ سالار نے تعلیم کی راہ میں ایک نئی روح پھونکی ہے۔وہ بڑے مضبوط اور قوی شخصیت کے مالک ہے۔ اس کے بعد اختر خان صاحب اورنگ آباد نے سالار صاحب کی خدمت میں ایک تہنیتی نظم پیش کر کے سامعین کا دل موہ لیا۔ پروفیسر قاضی مزمل الدین ندوی نے عبدالکریم سالار کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا۔اس کے بعد کالج کے پرنسپل و اسٹاف کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ عبدالکریم سالار صاحب نے استقبال قبول کرتے ہوئےکہا کہ میں کسی ایوارڈ کا حقدار نہیں ہوں مگر آپ لوگوں کی محبت نے مجھے اس لایق بنایا ہے آپ لوگوں نے جو میرا استقبال کیا اس کے لئے میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ایوارڈ ان کو ملتے ہیں جو لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔
اس کے بعد صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر اے۔جی خان صاحب نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے طالب علم مولانا آزاد کالج اورنگ آباد آتے تھے، وہیں سے ہم سب دوستوں کا تعارف ہوا۔ جس میں کریم سالار پیش پیش تھے۔عبدالکریم سالار وہ روشن چراغ ہے جنہوں نے خاندیش کے علاقے میں علم کی شمع روشن کی۔ اپنے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ کوشہ رھے ۔ اپنے لیے کبھی عہدے نہیں مانگے۔ سچے دل سے قوم کی خدمت کی۔عبدالکریم سالار نے ایوارڈ کی وقعت کو بڑھایا ہے ۔ آخر میں رسم شکریہ ڈاکٹر چاندخان نے ادا کیے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر وقار شیخ نے بڑے حسن وخوبی انجام دیے۔ اس پروگرام میں اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے ممبران، کالج کے پرنسپل و اسٹاف، اقراء کے دیگر اداروں کے پرنسپل و اسٹاف طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔