مالیگاؤں:افتخارِ شہر صوفئ ملت حضرت صوفی غلام رسول قادری صاحب علیہ الرحمہ کے دیرینہ خوابوں کو عملی تعبیر عطا کرنے کیلئے شہر کی فعال اور متحرک سوسائٹی "عباسیہ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) " کے عزائم اور اقدامات کا پر جوش آغاز ہوچکا ہے۔
عباسیہ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی جس کے بانی صوفئی ملت حضرت صوفی غلام رسول قادری صاحب علیہ الرحمہ تھے۔ آپ کی ساری زندگی خدمت خلق سے عبارت رہی ہے شہری، ضلعی اور صوبائی سطح پر آپ نے سیاسی، سماجی، اقتصادی، تعلیمی، صنعتی، مذہبی، فلاحی اورخانقاہی خدمات کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ جس کا ایک زمانہ معترف ہے۔ صوفئی ملت صاحب کی دیرینہ خواہش تھی ایک دردمندانہ تمنا تھی۔ اخلاص سے لبریز ایک خواب تھا۔ کہ آپ عباسیہ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام ایک سات(7) نقاطی بائے لاز مرتب کیا تھا۔ جس کے تحت درج ذیل منصوبے ترتیب دیئے گئے۔ جو آگے ذیل درج کئے گئے ہیں
بحرکیف عباسیہ ایجوکیشنل اینڈسوشل ویلفیئرسوسائٹی اپنے پورے عزائم اورعملی اقدامات کے تحت میدان عمل میں مصروف بہ عمل ہوگئی ہیں۔
صوفئ ملت صاحب کے انتہائی قریبی رفقاءاورآپ کے دست راست رہے حضرات نے جانشین صوفئی ملت صوفی نورالعین صابری صاحب کی سرپرستی و رہنمائی میں پورے عزم و حوصلوں کے ساتھ صوفئ ملت صاحب کے دیکھے ہوئے خواب کوعملی تعبیرعطاکرنے میں سرگرم ہوگئےہیں۔ اس سلسلے میں وہ آپ کے پاس تعاون واعانت اورامدادکیلئے آتے رہینگے آپ سب کےتعاون واعانت اورامداد ہی کےسہارے ہم ان سات(7) نقاطی بائے لاز کو کاغذسےاُٹھاکرزمین پرپیش کرینگے۔
سات(7) نقاطی بائے لاز
1) عربی،اردو،ہندی،مراٹھی،انگریزی زبان سکھانے کیلئے مفت کلاس کااہتمام کرنا۔
2) معاشرہ کے غریب وکمزورطبقہ کےافرادکیلئے ہاسپٹل ،فری میڈیکل کیمپ،فری آپریشن اورایمبولینس کی رعایتی سروس، محلہ واری امدادی دواخانہ جاری کرنا۔ہیلتھ سیمینارکاانعقاد،لیب کاقیام۔
3) لائبریری واسٹیڈی سینٹر،پری پرائمری،پرائمری،ہائی اسکول اورجونیئروسینئرکالجوں کاقیام ،کمپیوٹرکلاس،ٹیوشن کلاس وغیرہ۔
4)معاشرہ کے غریب ومستحق بچوں وبچیوں کیلئے کتابیں اوربیاضوں کی مفت تقسیم نیزاسکولی یونیفارم اوردیگراسکولی لوازمات فراہم کرنا۔
5) لڑکیوں اورخواتین کےلئے خودکفیل اورہنرمندبنانے کیلئے سلائی کلاس،ایمبرائڈری کلاس،مہندی کلاس کامفت اہتمام۔
6) معاشرہ کوصحت مندبنانے کیلئے جمخانہ اورمشترکہ کھیل کے پروگراموں کا انعقادکرنا۔
7)آسمانی آفات، فساد، قحط، سیلاب سے متاشرہ افراد کو ریلیف کی رسائی کرنا۔
آپ سے دردمندانہ اپیل اورگذارش ہےکہ ان عظیم الشان منصوبوں کی تکمیل وتعمیر کیلئے آپ اپنی حیثیت کےمطابق امداد و اعانت اورتعاون کرکے ویسا ہی ثبوت دیں جیسا کہ آپ صوفئی ملت صاحب کی حیات ظاہرہ میں دیا کرتے تھے۔
اس سلسلے کا پہلا پرگرام
عنقریب ہی غریب ومستحق طلبہ اور طالبات کو مفت بیاضوں کی تقسیم
منجانب۔عباسیہ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) مالیگاؤں، ضلع ناسک
صوفی نورالعین صابری (چیئرمن)
سیٹھ اکبر اشرفی (وائس چیئرمن)
انصاری قربان ماسٹر (سکریٹری)
محمدقاسم محمد یوسف (وائس سکریٹری)
صوفی بلال احمد صابری (خازن دار)
جاوید انور وحیدالزماں (فاؤنڈرممبر)
مولانا محمد یوسف چشتی (فاؤنڈرممبر)
محمد رمضان محمد عباس (ممبر)انصاری ضیاء الرحمن (ممبر)
اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔
رابطہ کے لئے
8485891177 8421525222
رابطہ آفس عباسیہ سوسائٹی صوفیہ مسجدشاپنگ کمپلیکس صوفیہ گارڈن کی متصل گلی میں نیااسلامپورہ، مالیگاؤں
ملاقات کا وقت :روزآنہ بعد نماز عشاء سے رات ۱۲ بجے تک