اکولہ ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز کو "گولڈن انسٹی ٹیوٹ" کا قومی اعزاز بین الاقوامی اولمپیارڈ میں نمایاں کامیابیاں، تدریسی معیار کا قومی سطح پر اعتراف
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 17, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) اکولہ میں واقع معروف تعلیمی ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز (IIFS) ملک بھر میں اپنی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے انڈین ٹیلنٹ اولمپیارڈ 2024-25 میں "گولڈن انسٹی ٹیوٹ" کے باوقار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ کامیابی IIFS کی معیاری تدریس، طلبہ کی محنت اور منتظمین و اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ IIFS کے طلبہ نے مختلف الاقوامی اولمپیارڈ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جماعت ہشتم کے طالب علم محب الرحمٰن نے انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپیارڈ (IMO) میں مہاراشٹر اسٹیٹ لیول پر چوتھی رینک حاصل کی۔ جماعت نہم کے شیخ الابر رزین نے اٹھارھویں رینک حاصل کی۔ جماعت ہشتم کی طالبہ فاطمہ الزہراء نے انٹرنیشنل سائنس اولمپیارڈ (ISO) میں بائیسویں رینک حاصل کی۔ علاوہ ازیں IIFS کے مزید 22 طلبہ نے مختلف مضامین میں گولڈ، سلور اور برونز میڈلز حاصل کیے، جن میں انس الرحمٰن، عائشہ زہرا، فیضان شیخ، مریم انصاری اور دیگر شامل ہیں۔ ان طلبہ نے ریاضی، سائنس اور انگریزی جیسے مضامین میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ طلبہ کی اس شاندار کارکردگی کے پیچھے IIFS کے اساتذہ کی بھرپور محنت کارفرما ہے۔ اسی وجہ سے ادارے کے پانچ اساتذہ — محمد ریاض الحق، تنویر احمد انصاری، عامر خان، ڈاکٹر سلیم دیشمکھ، اور رضوان — کو Inspiring Teachers Award سے نوازا گیا۔ IIFS اکولہ نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرنے والا ادارہ ہے بلکہ یہ ایک ہمہ جہت فکری و اخلاقی تربیتی تحریک بھی ہے، جو طلبہ کو محض کامیاب پیشہ ور نہیں بلکہ باکردار، بااخلاق اور باہدف انسان بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ "گولڈن انسٹی ٹیوٹ" کا اعزاز IIFS کی تعلیمی، انتظامی اور اخلاقی قیادت کے اعلیٰ معیار کا اعتراف ہے، جو اکولہ شہر کے تعلیمی منظرنامے کو نئی جہت دے رہا ہے۔