کھام گاؤں ، بی پی جی او پٹرول پمپ کا شاندار افتتاح معززین شہر کی بھرپور شرکت
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 14, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں کے پمپرالہ پھاٹہ، NH-53 پر واقع "کے ، کے. پیٹرولیم" کے نئے Jio BP ریٹیل آؤٹ لیٹ کا افتتاح آج ایک پُروقار اور شاندار تقریب میں عمل میں آیا۔ اس تقریب میں شہر کی معزز و معزز ترین شخصیات، تاجر، سماجی رہنما اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈوکیٹ آکاش فنڈکر (وزیرِ محنت، حکومت مہاراشٹر و نگراں وزیر، ضلع اکولہ) تھے، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر اس جدید اور ماحول دوست پٹرول پمپ کا باضابطہ آغاز کیا۔
تقریب میں درشن سنگھ جی ٹھاکر، سابق نائب صدر بلدیہ ، اشوک بھاؤ سونونے ، مسٹر اجے سنگھ پنو ، ابوال ارشان (اسٹیٹ بزنس ڈیولپمنٹ منیجر)، امیش چورسیہ (آپریشن اینڈ سیلز منیجر )، مسٹر سنتوش نائیک (پروجیکٹ منیجر )، ساجد علی (NDM، ناگپور) اور رشبھ کنٹورکر بطور مہمانانِ اعزاز موجود تھے۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب کا اہتمام فدا حسین ، بوہرا فیملی کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے تمام معزز مہمانوں اور شہریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ جدید Jio BP ریٹیل آؤٹ لیٹ نہ صرف اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرے گا بلکہ مقامی روزگار اور معیاری ایندھن کی فراہمی کے حوالے سے علاقے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔