کھام گاؤں ، ترقی پانے والے تعلیمی افسران کا مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ذریعے استقبال
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 09, 2025
0
share
کھام گاؤں، (واثق نوید) 8 جولائی: ضلع پریشد بلڈھانہ کے محکمہ تعلیم میں حالیہ پروموشن کے بعد کھام گاؤں پنچایت سمیتی میں تقرر پانے والے افسران کا مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر جن افسران کا خیر مقدم کیا گیا، اُن میں مہندر رام داس دھُرندھر، جنہیں کنِشٹ پرشاسن ادھیکاری (نائب انتظامی افسر تعلیم) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، اور وشنو بھاؤ موڑے، جنہیں وریشٹھ شِکشَن سہایک (سینئر معاون تعلیم) بنایا گیا ہے، شامل ہیں۔
استقبالیہ تقریب میں سنگھٹنا کے ریاستی جوائنٹ سیکریٹری واثق نوید، علاقائی نائب صدر محمد فاروق، اور تعلقہ صدر محمود خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر کھام گاؤں شیگاؤں کرمچاری سہکاری پت سنستھا کے صدر لیق اسلم خان بطور خاص موجود تھے۔ نومنتخب افسران کا شال پوشی اور گل دستے پیش کر کے خیرمقدم کیا گیا، اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی گئی۔ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے یہ افسران محکمہ تعلیم میں اپنی خدمات کو مزید بہتر انداز میں انجام دیں گے۔