جلگاؤں (سعید پٹیل)دھولیہ ضلع کے شیروڑ گاؤں کی جانی مانی سماجی خدمتگار شخصیت بھیاصاحب پٹیل حالت ضعیفی میں گذشتہ ٢٨ جون ہفتہ کےروز اس دارےفانی سے کوچ کرگیۓ۔انا للہ وانا الیہ راجعون بھیاصاحب پٹیل اپنے حلقہ و علاقہ میں ہر مذہب اور سماجی طبقات میں اپنی منفرد خدمت خلق ، سادہ زندگی ، حسن سلوک اور خلوص کےلیۓ مشہور تھے۔ملنسار نرم مزاج تھے۔
مرحوم مسلم پنچ کمیٹی شیروڑ گاؤں کی رہنما قیادت تھی۔ بالخصوص تعلیم ، صحت عامہ اور ہر طرح کے فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔وہ معصوم بچوں سے لےکر بزرگوں تک سے خلوص کار و اپنا پن کے پیکر تھے۔
ان کے انتقال پرملال سے ان کے حلقہ احباب ، ضرورتمندوں اور برادری میں غم کی لہر پائی جاتی ہیں۔ضلع و بیرون ضلع کے خاص و عام نے اظہارغم کے ساتھ مرحوم کو تعزیتی کلمات سے انھیں خراج عقیدت پیش کی ہیں۔
تدفین کےوقت ہرمذہب و سماجی طبقات کی نمائندہ شخصیات موجود تھی۔