علیم مجاور بنے املنیر تعلقہ راشٹر وادی کانگریس کے اقلیتی صدر۔ علاقے میں خوشی کی لہر
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 05, 2025
0
share
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)املنیر تعلقہ کے گاؤں دھار سے تعلق رکھنے والے سماجی اور کو آپریٹیو شعبے کی نمایاں شخصیت علیم مجاور کو راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے املنیر تعلقہ اقلیتی شعبہ کے صدر کے عہدے پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس سیاسی تقرری پر علاقے میں مسرت و انبساط کی فضا ہے، اور سماجی و سیاسی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ علیم مجاور کو مبارکباد پیش کرنے والوں میں سابق وزیر اور املنیر کے مقبول رکن اسمبلی دادا صاحب انل بھائی داس پٹیل، میونسپل کونسل کی صدر محترمہ جے شری انل پٹیل، تعلقہ صدر بھاگوت پٹیل، کار گذار صدر ونود قدم سر، کرشی اتپن بازار کمیٹی کے صدر اشوک پٹیل، شرد دادا سونونے، جنید شیخ، پروین پٹیل عرف بٹو دادا، ماہرو انّا، سچن دادا پٹیل (ڈائریکٹر، کرشی بازار کمیٹی)، گنیش پٹیل (سابق سرپنچ، دھار)، انل ششودے، اماکانت بھاؤ صاحب، سریش پٹیل، اشروت بابو، ستار ماسٹر، شہر صدر مختار کھاٹک، وی این مجاور، بابو پینٹر، حاجی مجاور، منّا مجاور، شاہ رخ شیخ، شوکت سید، نعیم پٹھان سمیت کئی دیگر سماجی و سیاسی شخصیات شامل تھیں۔ پارٹی کارکنان اور مقامی عوام نے اس تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ علیم مجاور کی قیادت میں اقلیتی طبقے کی نمائندگی مزید مستحکم ہوگی اور راشٹر وادی کانگریس پارٹی کا عوامی اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ یہ تقرری پارٹی کی پالیسیوں میں اقلیتوں کو جگہ دینے کے عزم کی عملی تصویر ہے اور سیاسی سطح پر نچلی سطح تک عوام سے رابطہ قائم رکھنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔