صدر مدرس رہبر خان کی سبکدوشی پر پروقار الوداعی تقریب
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 05, 2025
0
share
ملکاپور: ( محمد احسان سر ) ضلع پریشد اردو مڈل اسکول چاندور بسوا ،تعلقہ ناندورہ ،ضلع بلڈانہ کے رہبر خان ابراھیم خان صدر مدرس اپنے پیشہ استادی کی خدمات سے 30 جون 2025 کو اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے سبکدوش ہوگںٔے.
آپ کے اعزاز میں الوادعی استقبالیہ تقریب کا انعقاد زیرصدارت سید یوسف سید خلیل صدر اسکول انتظامیہ کمیٹی کے کیا گیا۔ بطور مہمان خصوصی مدرسہ ہٰذا کے سابق صدر مدرس عبدالکریم، ابراہیم خان ، اراکین اسکول انتظامیہ کمیٹی و سابق و حالیہ شخصیات موجود تھے تمام حاضرین نے اعزازی شخصیت رہبر خان سر کا شال گلدستے، پھول ہار و تحائف دیگر گرم جوشی کے ساتھ والہانہ استقبال کیا گیا۔ طلباء وطالبات نے بھی آپ کی ستائش کرتے ہوئے تحائف پیش کیے.اس موقع پر سید یوسف صدر انتظامیہ کمیٹی نے آپ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اظہار خیال پیش کیا اور اعزازی شخصیت کی مثبت عملی وادبی تعلیمی خدمات محنت جدوجہد و ذمےداریاں اورآپ کی اصول پسندی سادگی خوش مزاجی و ملنساری کا تفصیلانہ ذکر کیا اور آپ کی تمام تدریسی ادبی و تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ آپ نے اسکول کے و تعلیمی معیار بلند کرنے میں جو خدمات انجام دی وہ لاںٔق تحسین ہے۔ اور آپکی ملازمت عزت و عظمت خیر وعافیت سے مکمل ہونے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی. دیگر اسکولوں سے آئے ہوئے اساتذہ میں محمد شارق صدر مدرس بڑ گاوں ہاشم پور جلگاؤں جامود، افضل حسین سر پیپل گاؤں کالے جلگاؤں جامود ،محمد عقیل سر بلڈھانہ نے آپکا والہانہ استقبال کیا اور مبارکباد پیش کی۔ اعزازی شخصیت نے اپنے جدا ہونے پر بڑے ہی جذباتی و آبدیدہ ہو کر دل بھر آے وہ لب و لہجے میں اپنی ملازمت سفر کی تفصیلات و خدمات اور اسکول و اپنے ساتھیوں کے ساتھ سنہری یادیں خوشگوار باتیں و اپنے طلبہ کے درمیان تعلیمی و تربیتی تاثرات اور تدریسی خدمات کا تفصیلی ذکر کیا. نظامت کے فرائض محمد عقیل سر بلڈھانہ نے نہایت ہی منفرد لہجے میں انجام دیے پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے تمام تدریسی عملے نے خوب محنت کی. اظہار تشکر محمد سلیم انصاری سر نے ادا کیا. بعد ازاں سید منیر سید خلیل سر نے صدر مدرس کا چارج سنبھالا اس موقع پر موصوف کا بھی شال گلدستے پیش کر پرجوش استقبال کیا گیا ۔ اسطرح پروگرام خوشگوار ماحول میں مسخور کن مگر درد بھری فضاؤں میں بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا.
جملہ اسٹاف سید فیروز الدین سر ،کرامت اللہ خان سر ،محمد سلیم انصاری سر ،محمد رازق سر ، محمد موصوف شیخ محمود جمعدار سر، آصف خان سلام خان جمعدار سر ،زبیدہ میڈم ، اسلم خان سر ،محمد اعجاز سر، انیس خان سر، محمد رازق الدین سر و اسکول انتظامیہ کمیٹی کے اراکین حضرات نے اعزازی شخصیت کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا.