عمر: 78 سال
رہائش: اسلام پورہ مالیگاؤں ضلع ناسک
آپ کی پیدائش 1946ء اسلام پورہ میں ہوئی ۔ آپ کا تعلق دیندار گھرانے سے رہا ۔ آپ نے عصری تعلیم ساتویں فائنل تک حاصل کی ۔
مدرسہ معہد ملت میں زیر تعلیم رہے ۔ آپ کے ہم درس شہر کے بزرگ علماء خصوصاً مولانا محمد ادریس عقیل ملی قاسمی صاحب ، مولانا جمیل قاسمی صاحب رہے ۔ اسکے بعد آپ نے 1973 میں حافظ سعید صاحب رحمتہ اللہ علیہ سابق امام جامع مسجد کے پاس حفظ قرآن کریم کی تکمیل کی۔
اور اپنے استاد کی اجازت سے آپ 1974 میں پہلی تراویح نئی مسجد اسلامپورہ میں پڑھائی اور آپ اسی مسجد میں امامت پر فائز رہتے ہوئے تراویح میں 45 سال قرآن مجید کو سنایا اور اسی مسجد میں آپ نے 50 سال امامت کی خدمت انجام دی اور مسجد کے ذمہ داران نے کافی صلاح و مشورہ کے بعد عمر اور خدمات کو دیکھتے ہوئے آپ کو امامت سے سبکدوش ہونے کا مشورہ دیا ۔
جب سے آپ نےتراویح میں قرآن مجید سنانا موقوف کیا -
شہر مالیگاؤں کے پرانے قاری عشرہ میں آپ کا شمار ہوتا ہے
آپ نے اپنے احباب کے ساتھ شہر میں اصلاح المسلمین کی بنیاد رکھی جہاں پر شہر کی دینی و سماجی خدمات جاری رہیں۔
آپ کے 6 فرزند ہیں ۔ 4 حافظ قرآن ہیں ۔ سات بیٹیاں ہیں جن میں 5 عالمہ ہیں ۔
جن کے سینوں میں محفوظ قرآن ہے
وہ یہاں اور وہاں رب کے مہمان ہیں
کم و بیش آپ کی یہ 40 سالوں سے زائد تراویح میں قرآن پاک پڑھنے کی خدمات کا ہم مالیگاؤں کلب کے ارکان اعتراف کرتے ہیں اور دعاگو ہیں
اللہ تعالی آپ کو صحت و عافیت کے ساتھ سلامت رکھے آپ کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے آپ کے بچوں کا اچھا مستقبل بنائے اور اپنے خزانے کی ہر نعمتوں سے سرفراز فرمائے-
تحریر :-
(قاری) زبیر اختر عثمانی
استاد دارالعلوم محمدیہ مالیگاؤں
امام و خطیب مسجد زینب حجن گلشن زینب
Date: March 1, 2025
5 جولائی 2025
نئی مسجد اسلام پورہ چاندنی چوک کے سابق امام حافظ سعید احمد ملّی انتقال کر گئے۔
مغفرت کیلئے دعا کریں ۔۔۔