5 جولائی کو جلگاؤں میں وقف بچاؤ پر اجلاس عام مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی خصوصی شرکت
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 04, 2025
0
share
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) 5 جولائی 2025 بعد نماز مغرب تا رات 9.30 بجے تک عید گاہ میدان اجنتا چوک جلگاؤں میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری مولانا عمرین رحمانی کی صدارت میں وقف ترمیمی آرڈیننس کے موضوع پر وقف کوآر ڈینیٹشن کمیٹی جلگاؤں و مسلم پرسنل لاء بورڈ کے باہمی اشتراک سے عظیم الشان ضلعی اجلاس کا انعقاد کۓ جانے کی اطلاع ادارہ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ذمہ داران عبدالکریم سالار مفتی ہارون عبدالوہاب ملک سہیل عامر پروفیسر ڈاکٹر قاضی مزمل ندوی، ایاز علی سید وغیرہ کی موجودگی میں اخباری نمائندوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے دی ۔ اس موقع پر بتایا گیاکہ حکومت نئے نئے قوانین لاد رہی ہیں عالمی شہرت یافتہ ہمارے دستور ہند میں تبدیلیاں لانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ یہ معاملہ دستور ہند اور جمہوریت کے خلاف ہے۔حکومت وقف ترمیمی آرڈیننس کے تحت بہت سی تبدیلیاں لانا چاہتی ہے۔ جو نا صرف اقلیتوں کے خلاف ہے بلکہ جمہوریت کے بھی خلاف ہے اس ضمن میں ملک گیر پیمانے پر مخالفت کی تحریک منصوبہ بند طریقہ سے چل رہی ہے۔ اسی سلسلہ کی کڑی 5 جولائی کو جلگاؤں شہر میں ضلعی بیداری اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں مقامی ماہرین و بیرون شہر کے مہمان خاص مولانا عمرین رحمانی رہنمائی فرمائیں گے۔ ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اس اجلاس کو کامیاب بنائیں۔ اور خدا کی ملکیت کے محافظ بنے۔
کمیٹی کے اراکین گزشتہ کئی دنوں سے ضلع کے مختلف مقامات پر جاکر بھی ملاقات کر رہے ہیں ۔