ایمن فاطمہ کی علمی و دینی اُڑان: ضلع جلگاؤں میں اول، ملت ہائی اسکول کا نام روشن
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 04, 2025
0
share
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) تعلیم و تربیت کا حسین امتزاج جب خلوص، رہنمائی اور محنت سے ہم آہنگ ہو تو کامیابی یقینی بن جاتی ہے۔ ملت ہائی اسکول و جونیئر کالج مہرون کی جماعت ہشتم کی ہونہار طالبہ ایمن فاطمہ بنت عمران خان نے خادمینِ امت ٹرسٹ، ناندیڑ کے زیر اہتمام منعقدہ دینی تحریری کوئز مقابلہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع جلگاؤں میں اول پوزیشن حاصل کر کے اسکول، والدین اور شہر کا نام روشن کر دیا۔ اس کامیابی کے پیچھے اسکول کے تعلیمی و اخلاقی ماحول کے ساتھ ساتھ معلمات کی محنت اور والدہ و سرپرستوں کی رہنمائی شامل ہے۔ادارے کے پرنسپل عبدالحفیظ شیخ منیار، سپروائزر سید مختار، استانی نسرین صدیقی صاحبہ اور جماعت ہفتم کی کلاس ٹیچر نے اسکولی سطح پر رہنمائی کی، تو وہیں صادقہ سلطانہ میڈم اور عزرا فاطمہ میڈم نے گھریلو سطح پر محنت اور تیاری میں ایمن کا ساتھ دیا۔ اس سے قبل بھی موصوفہ کھیل، ڈرائنگ اور تقریری مقابلوں میں انعامات حاصل کر چکی ہیں، جو ان کی ہمہ جہت صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ اس حالیہ کامیابی پر اسکول کی جانب سے ایک پُر شکوہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پرنسپل اور سپروائزر کے ہاتھوں ایمن فاطمہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔یہ صرف کامیابی نہیں، ایک دینی بیداری اور علمی آگہی کا ثمر ہے. اے ایمن! علم و ہنر کے چراغ یونہی جلاۓ رکھنا دین و دنیا میں سرخرو، ہر میدان میں چھاۓ رکھنا۔