مالیگاؤں (پریس ریلیز)مورخہ یکم جولائی ۲۵ د بروز منگل شب دس بجکر دس منٹ پر اسکس لائبریری ہال میں محل طنز و مزاح سلسلہ نمبر ۱۲ کا انعقاد، محترم جاوید انصاری (جلگاؤں آکاش وانی) کی صدارت میں ہوا زندہ دلان مالیگاؤں کے زیراہتمام اسکس لائبریری اور MACA کے اشتراک سے یہ تقریب کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔ رضوان ربانی کی قرأت سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ سب سے پہلے محترم مختار یوسفی صاحب نے اسٹارٹر میں پُر لطف ادبی لطائف پیش کئے۔ بعده عثمان غنی اسکس نے تبرک میں پاگل پرتاب گڑھی کا مختصر تعارف، ان کا نعتیہ کلام اور ایک ہزل بذریعہ آڈیو پیش کیا۔ ہزل گوئی میں منصور اکبر (سیف نیوز) اور سراج دلار صاحبان نے سامعین کو محظوظ کیا۔ بعد ازاں مزاحیہ نثر میں محترم ہارون سر ( سابق HM جامعۃ الھدی) نے " گدھا " عنوان سے اپنا انشائیہ پیش کیا۔ پھر مبین نذیر سر، سٹی کالج نے " بادشاہ بھائی" اور عجیب انصاری نے "رکشہ" کے عنوان سے اپنی مزاحیہ تخلیق پیش کی اور سامعین کو قہقہ لگانے پر مجبور کر دیا۔ گذشتہ دنوں نہرو آڈیٹوریم ممبئی میں۔ عمران جمیل سر نے اپنا افسانہ پیش کیا تھا اور آصف سبحانی کے چار فن پارے انڈونیشیا کی نمائش کیلئے منتخب کئے گئے اس ضمن میں اِن دونوں صاحبان کا اعزاز و استقبال اسکس لائیبریری اور سیف نیوز کی جانب سے صدر اسکس لائبریری مومن آصف ہارون کے ہاتھوں کیا گیا۔ خطبہ صدارت میں جاوید انصاری صاحب نے منتظمین کی سراہنا کرتے ہوئے ایسی طنز و مزاح کی محفل کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مفید مشوروں سے نوازا- پروگرام کی نظامت طارق اسلم سرنے بحسن و خوبی انجام دی۔ آصف سبحانی کے شکریہ کیساتھ اس قہقہہ زار محفل کا اختتام ہوا۔ پورے پروگرام کو مرحلہ وار ربانی د سکالر یوٹیوب چینل پر ملاحظہ کیا جا سکتاہے-