کھام گاؤں ، مسلم قبرستان میں جراثیم کش اسپرے، محمد ذاکر کی گزشتہ تین سالوں سے قابل ستائش و قابل تقلید خدمت
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 05, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) برڈے پلاٹ میں واقع مسلم قبرستان میں برسات کے دنوں میں اُگنے والی گھاس پھوس و جھاڑیوں کے باعث عوام و زائرین کو ہونے والی دقت کے پیش نظر ہر سال کی طرح اس سال بھی نوجوان سوشل ورکر محمد ذاکر (امبوڑے والے) نے ذاتی خرچ سے پورے قبرستان میں جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا۔ یہ عمل مسلم قبرستان کمیٹی کی اجازت و رہنمائی میں انجام دیا گیا۔بارش کے موسم میں قبرستان کی دیکھ بھال ایک چیلنج بن جاتی ہے، لیکن ذاکر بھائی کی بروقت کارروائی سے قبرستان کی صفائی و ستھرائی برقرار رہی اور زائرین کو سہولت میسر آئی۔ ان کی اس بے لوث خدمت پر مسلم قبرستان کمیٹی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ محمد ذاکر نہ صرف قبرستان کی صفائی بلکہ ہر سطح پر عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ چاہے اسپتالوں میں مریضوں کی رہنمائی ہو، پولیس اسٹیشن یا نگر پریشد سے متعلق مسائل ہوں یا تعلیمی شعبے کی رہنمائی، ذاکر بھائی ہر وقت خدمت خلق کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ان کی یہ مسلسل خدمات نوجوانوں کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہیں۔