متنازعہ فلم" ادے پور فائل" پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے۔ ( اسلام اور مسلمانوں کی توہین ناقابل برداشت )
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 08, 2025
0
share
ملکاپور: 8/جولائی ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق آج 8 جولائی 2025 کو ملکاپور مسلم کمیونٹی کی طرف سے سب ڈویژنل آفیسر کے ذریعے مہاراشٹر کے گورنر کو ایک تحریری میمورنڈم دیا گیا جس میں سنسر بورڈ آف انڈیا اور حکومت مہاراشٹر سے پرزور مانگ کی گئی ہے کہ فلم "اودے پور فاںٔل" پر اور اس کی نمائش پر فوری طور سے پابندی عائد کردی جائے.
اس فلم میں اسلام کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ام المومنین حضرت عائشہ کے متعلق نازیبا الفاظ ، فحش و قابل اعتراض مناظر دکھائے گئے ہیں۔ جس نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح اور دلوں کو غمگین و دلکبیدہ کیا ہے اور ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جس سے دونوں برادریوں کے درمیان تفریق پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس ضمن میں سنسر بورڈ آف انڈیا اور مہاراشٹر حکومت سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ کو فوری طور پر اس فلم پر اور اس کے نمائشی سین پر بھی فوری پابندی لگاںٔی جاںٔے۔ اس موقع پر ملکاپور شہر کے مسلم کمیونٹی کے علمائے اکرام کی قیادت میں اور تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور سماجی کارکنوں کی موجودگی میں یہ میمورنڈم پیش کر کے اپیل کی گئی ہے۔ اس موقع پر مولوی عبداللہ، مولانا غلام غوث نوری، مولانا طارق، سابق صدر بلدیہ ایڈوکیٹ عبدالمجید قریشی، ایڈوکیٹ شاہد شیخ، شہزاد خان، ایڈوکیٹ اسنیہل تایڈے ، عتیق سیٹھ جواری والے، ساجد محمد خان، دانش شیخ، اعجاز شاہ، ناصر خان، رئیس خان جمعدار ، عمران خان مولانا ، شعیب احمد لالہ ، سید وسیم ، عمران لکی، عظیم قریشی ، مشرف پٹھان ، شیخ تنویر ایلیکڑیشین ، اشرف شیخ ، سلیم خان ، توفیق لیڈر ، عبدالرحمان ، جعفر خان ، رںٔیس بھائی چاندور ، محمد فیض ، عمران، شیخ عبدالعزیز کے علاوہ مسلم کمیونٹی کے سیاسی ،سماجی، مذہبی شخصیات و دیگر موجود تھے۔