سوئیس اردو پرائمری اسکول میں طلباء کو مفت بیاضیں تقسیم
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 08, 2025
0
share
دھولیہ(پریس ریلیز) الحاج ضمیر احمد ملّا سر فاؤنڈیشن علامہ اقبال چوک مولوی گنج دھولیہ کی جانب سے ادارہ سوئیس کے زیر انصرام سوئیس اردو پری پرائمری و پرائمری اسکول کے ، کے جی جماعت سے چہارم جماعت کے تقریباً پانچ سو طلباء کو مفت بیاضوں کی تقسیم کا عظیم الشان پروگرام ادارہ ہذا کے صدر الحاج اخلاق احمد محمد یعقوب کی صدارت میں کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
پروگرام کا آغاز اسکول کے طلباء نے قرآن کریم کی تلاوت، خدا کی حمد و ثناء، نعت رسول صلی اللّہ علیہ وسلم سے کیا۔ رضوان الدین سر نے بانی سوئیس مرحوم ضمیر احمد ملّا سر کی ملّی، تعلیمی، سماجی، خدمات سے طلباء کو روشناس کیا ساتھ ہی مرحوم کے نام سے منسوب الحاج ضمیر احمد ملّا سر فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ہونے والی سرگرمیوں سے طلباء کو روشناس کیا۔
مرحوم ضمیر احمد ملّا سر کی اہلیہ محترمہ حجن زبیدہ بی، ضمیر احمد ملّا سر کے رفقاء الحاج اخلاق احمد،الحاج محمد عفان انصاری، الحاج زاہد حسین ،ضمیر احمد ملّا سر کے بڑے فرزند الحاج نہال احمد، عتیق احمد، الحاج انیس احمد، صدر معلمہ صوفیہ بی، صدر معلمہ چاہت پروین، صدر مدرس اشفاق کھاٹک، انچار مختار منصوری۔الحاج اسماعیل شاد۔ان مہمانان کے ہاتھوں طلباء میں بیاضیں تقسیم کی گئیں۔علاوہ ازیں صدرمدرسین اور تمام اساتذہ، غیر تدریسی ملازمین کو بھی دیدہ زیب بیاض بطور تحفہ دی گئیں۔
اس موقع پر خلیق الزماں سر نے الحاج ضمیر احمد ملّا سر فاؤنڈیشن کی جانب سے اتنے بڑے پیمانے پر بلا تفریق سبھی بچوں کو مفت بیاضیں دئیے جانے پر تنظیم کے اس قابل تحسین اقدام کی پذیرائی کی۔سوئیس اردو پرائمری اسکول کے چئیرمن الحاج زاہد حسین بھیا نے بھی بانی سوئیس مرحوم الحاج ضمیر احمد ملّا سر کی خدمات کو اس موقع پر یاد کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کی۔علاوہ ازیں مرحوم کے نام سے ادارہ قائم کرکے فلاحی پروگرام منعقد کرنے پر مرحوم کے اولاد کی کاوشوں کی سراہانہ کی۔
اس عظیم اور قابل تحسین اقدام پر سوئیس اردو پرائمری اسکول کی جانب سے ضمیر احمد ملّا سر کے اہل خانہ کو تحفہ پیش کرکے استقبال کیا گیا۔ اس پروگرام کی نظامت محترمہ فاطمہ میڈم نے بہترین طریقے سے انجام دی۔شکیل احمد سر نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔