گرنا ندی سے شکیل تیراک نے دو بچوں کی بچائی جان ! ندی میں نہانے سے گریز کی اپیل ، والدین سے بچوں پر نظر رکھنے کی درخواست
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 09, 2025
0
share
انصاف ٹی وی انڈیا پر مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیئے یوٹیوب کے لوگو کو کلک کریں
مالیگاؤں (روزنامہ) 8 جولائی کی شام تقریباً 5 بجے گرنا ندی میں نہانے کے دوران ایک لڑکے کے پھنس جانے کے بعد ایک بڑا ریسکیو آپریشن عمل میں آیا۔ 14 سالہ مدثر احمد مختار احمد (بجرنگ باڑی) ندی میں نہا رہا تھا کہ وہ مشکل میں پھنس گیا۔ اسے بچانے کی کوشش میں 18 سالہ ارحم ملک ظہیر اختر (قلعہ) نے بھی ندی میں چھلانگ لگا دی ، لیکن وہ بھی پھنس گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مشہور شکیل تیراک کو کے ٹی ویئر بندھا رے گرنا پل کے مقام پر بلایا گیا۔ شکیل تیراک نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں پھنسے ہوئے افراد، مدثر اور ارحم کو بحفاظت ندی سے باہر نکال لیا۔ ریسکیو کے بعد دونوں نوجوانوں کو چھاؤنی پولس اسٹیشن لے جایا گیا۔ پولیس نے ان کے والدین کو بلا کر انہیں اپنے بچوں کی نگرانی میں غفلت برتنے پر سرزنش کی، اور انہیں خبردار کیا کہ آئندہ اسطرح کے واقعات سے بچنے کے لیے مزید احتیاط برتیں۔ پولس آج صبح ان کے خلاف چیپٹر کیس تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لہذا شکیل تیراک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر خاص توجہ دیں۔ اور انہیں ندیوں میں نہانے سے روکیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ رواں سال پہلے ہی ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت ہو چکی ہے، اور ایسے واقعات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے۔ اس سے قبل، 6 جولائی کو دو پہر 2 بجے، ہرن باری سے پانی چھوڑے جانے کے بعد شیواجی نگر کیمپ میں موسم ندی میں دو گھوڑے پھنس گئے تھے۔ ان میں سے ایک گھوڑاندی کے درمیان میں پھنسا ہوا تھا۔ فائر بریگیڈ کے حکم کے بعد شکیل تیراک موقع پر پہنچے اور اس گھوڑے کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا۔
شکیل تیراک کی مسلسل کوششیں اور بروقت کارروائیاں مالیگاؤں میں زندگیوں کو بچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں