جلگاؤں(عقیل خان بیاولی) ملّت جونیئر کالج، مہرون جلگاؤں میں یوم ِ عاشورہ کی مناسبت سے کالج کے میدان پر شجر کاری انجام دی گئی۔اس موقع پر پرنسپال نے پودوں کی حفاظت اور اہمیت کے بارے میں تلقین کی۔پرنسپال حفیظ منیار کے ہاتھوں اور شیخ زیاّن احمد کی رہنمائی میں کی گئی. شجر کاری کے موقع پر سوپروائزر مختار سید سر،سُمیہ شاہ ،ہائی اسکول کی نسیمہ شیخ ،عطا ء الرحمن شاہ ،اور دوازدہم کے طلباء وطالبات موجود تھے۔ تصویر میں: ملّت جونیئر کالج کے میدان پر شجر کاری کرتے ہوئے پرنسپال حفیظ منیار سراور شیخ زیاّن احمد سر ساتھ میں سوپروائزر مختار سیدسر،سُمیہ شاہ میڈم، نسیمہ میڈم،عطا ء الرحمن شاہ سر,ریحانہ آپا اور دوازدہم کے طلباء وطالبات کو دیکھا جاسکتا ہے۔