چنئی: (اُردو لیکس )ملک کی پہلی خانگی ٹرین آج پٹریوں پرآگئی۔ مرکز نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ‘بھارت گورو’ کے نام سے پرائیویٹ ٹرینیں چلائے گا۔
اسی کے ایک حصے کے طور پر پہلی خانگی ٹرین منگل کی شام 6 بجے تمل ناڈو کے کوئمبتور نارتھ سے مہاراشٹر کے شرڈی سائی نگر کے لیے روانہ ہوئی جو جمعرات کی صبح 7.25 بجے شرڈی پہنچے گی۔
ریلوے کے سی پی آر وی او گوگنیشن نے کہا کہ اس ٹرین میں 20 بوگیاں ہیں اور 1500 مسافرین کی گنجائش ہے۔