کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونئیر کالج، میں تعلیمی سال نو کے موقع پر طالبات کا ہوا استقبال ۔
جلگاؤں (نامہ نگار) کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونئیر کالج، میں حکومت مہاراشٹر کے حکم نامہ کے مطابق تعلیمی سال نو کے موقع پر جماعت پنجم تا دواز دہم کی طالبات کو جماعت استاذ کے دست مبارک سےگل پیشی کی رسم انجام دی گئی۔ تمام طالبات میں بھی اسکول کی ابتداء کے موقع پر جوش و خروش نظر آیا اور بڑی تعداد میں طالبات نے حاضر رہ کر اپنی تعلیمی بیداری و علم و عمل سے رغبت کا ثبوت پیش کیا۔
پروگرام شاہ ذاکر سر کی نگرانی میں شعبۂ ثقافت کے انچارج استاذ مظہرالدین شیخ و تبریز اختر کے تعاون سے پایائہ تکمیل کو پہنچا ۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے شعبہ ثقافت اور تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے کوشش کیں۔