جامعہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی للبنات کی افتتاحی تقریب کامیابی سے ہمکنار ازقلم حافظ عقیل احمد ملی قاسمی بانی وناظم جامعہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 24, 2025
0
share
الحمدللہ
بروز سنیچر مورخہ 23 اگست 2025 مطابق 28 صفر المظفر 1447دوپہر 3 بجے شاہ ولی اللہ پارک گٹ نمبر 116 درے گاؤں شیوار تعلقہ مالیگاؤں میں شاہ ولی اللہ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام بچیوں کی منظم تعلیم وتربیت کے لئے ایک بامقصد ادارے کا قیام بنام جامعہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی للبنات کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ جس کا افتتاح دارالعلوم نعمان بن ثابت کے ایک ہونہار طالب علم انصاری نبیل احمد ابن نوید احمد کی قرأت قرآن مجید سے ہوا۔
جب کہ نعت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا نذرانہ عقیدت دارالعلوم نعمان بن ثابت کے دوسرے طالب علم محمد عذیر نفیس احمد نے انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کرکے حاضرینِ محفل کے دلوں کو معطر کر دیا۔
اس کے بعد ناظم جلسہ کی تحریک وتائید صدارت پر جلسے کی صدارت محترم جناب الحاج خلیل احمد انصاری صاحب نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض جامعہ کے محصل مولانا انیس احمد ملی صاحب نے بڑے ہی دلچسپ انداز میں فرمائی۔ بعد ازاں جامعہ کے ناظم اعلیٰ نے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم لوگ ایک مدرسہ کے باقاعدہ بنیاد کے پروگرام میں شریک ہیں مگر ہمارا مقصد مدارس اسلامیہ کی صف ایک روایتی اضافہ کا ہرگز نہیں ہے بلکہ ہم یہاں بچیوں کی باقاعدہ تعلیم کے آغاز کے ساتھ ہی ایک مستقل تحریک کا آغاز کررہے ہیں اور زبان و بیان سے ماوراء آنے والے دنوں میں اہلیان شہر عموماً اور خصوصاً اس بستی لوگ بچشم خود اس کا مشاہدہ فرمائیں گے۔ ان شاء اللہ ہماری اس تحریک میں بچیوں کی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں عصری تعلیم کے ادارے بھی جلد ہی قائم کئے جائیں گے ان شاء اللہ فی الحال ہم بستی کے ساکنان سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی بچیوں کو پابندی سے بلاناغہ وقت کی رعایت کرتے ہوئے مدرسہ روانہ فرمائیں اور ہمارے ساتھ تعاؤن فرمائیں۔ بعدہ پروگرام کے لب لباب اور خلاصہ یعنی افتتاح تعلیم جامعہ ثناء العلوم للبنات کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا عبد الرحمن جمالی صاحب نے حاضر طالبات کو سورہ فاتحہ پڑھا کر جامعہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی للبنات کا جہاں افتتاح فرمایا وہیں اپنی مختصر مگر جامع نصیحت میں کہا کہ بچے اور بچیاں یہ والدین کے پاس ایک امانت ہیں اور امانت کا صحیح استعمال ہونا ضروری ہے۔ بصورت دیگر ہمیں اس کا جواب دینا ہوگا اور تعلیم سے بہتر امانت ہم اپنے بچوں اور بچیوں کو دوسری نہیں دے سکتے ہیں اس لئے تعلیم حاصل کرنے کی عمر میں ہم اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم ضرور دلوائیں تاکہ یہ مستقبل میں دنیا اور اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد آخرت میں ہمارا سہارا بن سکیں۔ اخیر میں مولانا عبد اللہ جمالی صاحب کی دعاء اور ناظم مدرسہ کے شکریہ پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔ آج کی مجلس میں بستی کے ساکنان اور طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ شہر مالیگاؤں کے معزز و مؤقر علمائے کرام میں خصوصاً مولانا ریحان جمالی صاحب مولانا سلمان ملی صاحب مولانا سفیان جمالی صاحب مفتی عبد المالک ملی صاحب کے علاوہ محترم جناب انصاری ناصر صاحب محترم جناب الحاج انصاری خلیل احمد صاحب وغیرہ شریک رہے۔ آئندہ کے عزائم صدر و اراکین شاہ ولی اللہ اکیڈمی مالیگاؤں نے اس اہم موقع پر اس بات کا عزم مصمم کیا ہے کہ جلد ہی حسن پورہ اعظم پورہ 60 فٹی روڈ ملت کالونی نورنگ کالونی وغیرہ میں بھی جامعہ کی شاخوں کا جال وسیع کیا جائے گا ان شاءاللہ۔