معذوروں کو تعلیم یافتہ بنانے کےلئے دیویانگ سوسائٹی فکر مند۔
معذور طلبہ و طالبات کو ایجوکیشن کٹ تقسیم کرے گی۔
مالیگاؤں:معذوروں کو پریشانی سے بچانے کے لئے سرکاری کاموں میں اُن کا وقت اور پیشہ دونوں بچ سکے۔اُنہیں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھلانا پڑے اس فکر کو لےکر دیو یانگ ایجوکیشن سوسائٹی فکر مند ہے۔
معذوروں کی اس تنظیم کے قانونی مشیر ایڈوکیٹ مومن مصدق صاحب( ممبئی ہائی کورٹ) ہے۔جو معذوروں کو قانونی معاملات میں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔
معذوروں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لئے اُن کی اعلیٰ تعلیم کے لیئے خصوصی توجہ دی جائے۔اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے۔معذور طلبہ و طالبات کے لئے ایجوکیشن کٹ تقسیم پروگرام 16 جون 2022 بروز جمعرات دوپہر 3 بجے انصار جماعت خانہ مالیگاؤں میں ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ثنا نیوز کو مدثر رضا سے ملی تفصیل کے مطابق اس پروگرام کی صدارت کے فرائض الحاج ضیاء حکیم انجام دیں گے۔جبکہ نظامت کے فرائض شہزاد عامر انجام دیں گے۔اس پروگرام میں حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی،ڈاکٹر سعید احمد فا رانی،ڈاکٹر منظور حسن ایوبی،جمیل کرانتی،مختار عدیل ،ڈاکٹر مشاہد رضوی ،عطا الرحمٰن نوری, انیس سرتاج صاحبان سا معین کے سامنے اپنی خصوصی آراء پیش کریں گے۔
ڈاکٹر اُم ہانی صاحبہ بھی اپنے مفید پیغام کو حاضرین مجلس کو پیش کریں گی۔
واضح رہے معذوروں کو جو کٹ تقسیم کی جائے گی۔اُس میں بستہ,بیاض،لانگ بک،کمپاس باکس،ڈرائنگ بک،چربی چوک و دیگر اہم چیزیں شامل ہیں۔
اس پروگرام میں شہر عزیز کے آفیسران،ڈاکٹر حضرات،تعلیمی اہم شخصیات،وکلا ٕ حضرات اور صحافی حضرات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔نئے تعلیمی سال کی ابتدا ٕمیں ہی طلبہ تک ایجوکیشن کٹ مفت تقسیم کرنے کے اس اہم پروگرام میں آپ ضرور شرکت
کریں۔اور معذوروں کو حوصلہ بخشیں۔
ہر اک شکت دے گی تُجھے حوصلہ نیا
ممکن نہیں ہے جیت کوئی ہار کے بغیر
معذوروں کے مسائل کے پیش نظر دیویانگ سوسائٹی کے صدر مدثر رضا سے 9270301745 پر رابطہ قائم کرکے ملاقات کی جا سکتی ہے۔