نرمل:(اُردو لیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں ایک خانگی بس کو آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ سون منڈل کے گمجال کے پاس اس وقت پیش آیا جب ناگپورسے حیدرآباد جانے والی بس کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی۔ ڈرائیورنے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی روک دی اورمسافرین کو اتاردیا جس کی وجہہس سےبڑا حادثہ ٹل گیا۔ یہ بس پوجا ٹراویلس کی بتائی گئی ہے حادثہ کے وقت بس میں قریب 29 مسافرین سوارتھے۔
بریکنگ نیوز: ناگپورسے حیدرآباد جانے والی بس کو نرمل میں لگی آگ، مسافرین بال بال بچ گئے
نومبر 15, 2022
0
Tags