بلڈھانہ ضلع میں "سیرت النبیؐ کوئز 2025" کا اعلان چھ خوش نصیب طلباء کو عمرہ کی سعادت حاصل ہوگی
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 01, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) بلڈھانہ ضلع میں طلباء و طالبات کے لیے ایک عظیم الشان دینی و تعلیمی مقابلے "سیرت النبیؐ کوئز 2025" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ مقابلہ ضلع سطح پر منعقد ہوگا، جس میں جماعت ششم تا دوازدہم کے طلباء شریک ہو سکیں گے۔ اس کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں سیرتِ رسولؐ کی معرفت، عشق اور علمی شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ داخلہ بالکل مفت رکھا گیا ہے۔
اس کوئز کے لیے ضلع کو چھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے: 1. لونار، رِسوڑ، منٹھا 2. ناندورہ، کھام گاؤں، جلگاؤں جامود 3. شیگاؤں، سنگرام پور، مَلکاپور 4. مہکر، بلڈھانہ، مَوتالہ 5. چکھلی، دیولگاؤں راجہ، سندھ کھیڑ راجہ 6. لونار شہر
ہر گروپ سے ایک طالب علم کو عمرہ کے انعام سے نوازا جائے گا۔
یوں کل چھ طلباء کو عمرہ کی سعادت نصیب ہوگی۔ اس کے علاوہ دیگر انعامات میں لیپ ٹاپ، فریج، واشنگ مشین، واٹر پیوریفائر اور 50 سے زائد طلباء کے لیے نقد انعامات شامل ہیں۔
ان انعامات کی اسپانسرشپ مختلف سرپرستوں اور اداروں نے کی ہے جن میں ودربھ پولیس اکیڈمی لونار کے شیخ نثار سر، حاجی شیخ محمود شیخ رؤف، شیخ غیور علی (کوہِ نور ڈرائیونگ اسکول لونار و مہکر)، حاجی شیخ غفار، حاجی شیخ اکرام الدین، سید اظہر (عائشہ ٹورز اورنگ آباد) اور ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج لونار شامل ہیں۔ طلباء کو 5 ستمبر 2025 تک اپنے اسکول میں رجسٹریشن کرانا ہوگا۔
پہلا مرحلہ 11 ستمبر کو اور دوسرا و آخری مرحلہ 5 اکتوبر کو لونار میں منعقد ہوگا۔ اسی روز جلسۂ سیرت النبیؐ اور انعامات کی تقسیم کی تقریب ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج لونار میں ہوگی۔
مزید معلومات و رجسٹریشن کے لیے:
جنید سر: 9307495587
فیصل سر: 9595242897
نبیل سر: 9850353313
یہ مقابلہ ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج لونار اور جمعیت العلماء ہند لونار کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔