ملکاپور، زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے سابق طلباء کا سنہری یادوں کے ساتھ مثالی و شاندار گیٹ ٹو گیدر اجلاس
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 28, 2025
0
share
ملکاپور : 28 / اگست ( محمد احسان سر ) مہاراشٹر ضلع بلڈھانہ ملکاپور کے زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیر کالج کے 99-1998 بیچ کے سابق طلباء کا 26 سال بعد سنہری یادوں کے ساتھ یادگار و محبت بھرا شاندار گیٹ ٹو گیدر اجلاس 24 اگست 2025 بروز اتوار کو بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ مورل انگلش اسکول، گنواڑی روڈ ملکاپور میں منعقد کیا گیا جس میں اساتذہ حضرات کو بھی خصوصی طور سے مدعو کیا گیا
طلباء کی خواہش و تمنا کے مطابق پرانی اسٹوڈنٹ لاںٔف کی حسین و خوبصورت یادوں کو تر وتازہ کرنے کی غرض سے تمام طلباء صبح 10 بجے اپنی اسکول، زیڈ اے اردو ہائی اسکول میں جمع ہوئے اور خواہش کے مطابق اپنی سابق پانچویں جماعت کی کلاس میں بیٹھے اور بضد اصرار پر باقاعدہ پرنسپل محمد شاکر سر کی رہنمائی میں محمد احسان سر اور محمد فیروز سر نے انکی پرانی یادوں اور شرارتوں و محبت بھرے گزرے ہوئے سنہرے لمحات اسکول و کلاس کی گزری ہوںٔی باتیں و سرگرمیوں کو یاد کرتے ہوئے اپنے پیریڈز کو مکمل کیا۔
بعد از طے شدہ پروگرام کے مطابق تمام طلباء موٹر بائیکس پر قافلے کی شکل میں جمیل خان جمعدار کی مورل انگلش اسکول کی جانب روانہ ہوںٔے واقعی یہ بات یقینی ہے کہ اسکول و کالج کے وہ گزرے ہوئے ایام کی سرگذشت ، محبت بھری دلکش حسین سنہری یادیں جو تا عمر دل و دماغ کو جگمگاتی رہتی ہے اور دل ، مزاج و طبعیت کو تروتازگی، فرحت و فراخ چشمی کا احساس دلاتی رہتی ہے
گزرے ہوئے دور کی حسین یادیں اور دلکش لمحات جیسے دوستوں کا ساتھ کھیلنا، ساتھ میں ملکر پڑھائی کرنا، مشفق و محبوب اساتذہ کی تربیت و ڈانٹ وغیرہ یہ تمام گذری ہوںٔی باتیں 99 -1998 بیچ کے طلباء کو ملنے کے لئے بے چین و ہے قرار کر رہی تھیں اس حوالے سے ان سابق طلباء نے مع اساتذہ حضرات گیڈ ٹو گیدر مجلس کا انعقاد 24 اگست 2025 کو مورل انگلش اسکول میں کیا
موجود تمام اساتذہ کا تمام سابق طلباء نے شال و گلدستے و مٹھائی پیش کر زبردست والہانہ استقبال کیا اور بصد احترام کے ساتھ انکی عزت افزائی کی. اس پروگرام میں سابق ہیڈماسٹرز حاجی شبیر خان سر ، شیخ ہارون سر، محمد صابر سر، سابق سپروائزر شیخ نعیم سر مدرسین میں صحافی محمد احسان سر، حاجی شریف سر ، محمد فیروز سر ، عظمت خان سر ، حاجی اسلم خان سر ، محمد سلیم جاوید سر، مولانا آزاد نگر پریشد اردو ہائی اسکول کے معلم شیخ شبیر شیخ بشیر نے بھی شرکت کی اور پروگرام کو رونق بخشی. ،الغرض حلقہ احباب کی یہ محفل محبت، شفقت، رفاقت، خلوص اور دلکش سنہری یادوں سے معطر ہو گئی اور تمام نے ایکدوسرے سے مل کر بہت زیادہ خوشی و فخر و افتخار محسوس کیا۔
اس بیچ کے تقریباً سبھی ساتھی حال میں مختلف شعبوں میں بحثیت ڈاکٹر ، ٹیچر ، مینجر ، بیوپاری ، سماجی خدمتگار ، ٹھیکدار و دیگر کاروباری ذمہداریاں نھبارہے ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد اسکول و کالج کے زمانے کے طلباء کو حال کی سرگزشت سے متعارف کرانا اور آںندہ کے لئے ان کے تعلقات کو مزید بہتر بنانا اور ان کے درمیان روابط و میل جول کو فروغ دینا تھا. انکی سنہری یادوں کو شفقت و محبت کے مضبوط دھاگوں میں باندھ کر باہمی اتحاد و اتفاق و تعلقات کو اور مزید مضبوطی سے سنگ آہن ربا کی طرح قائم و دائم کرنا تھا تاکہ اسے سنگ میل کے تناظر میں دیکھا جاںٔے
اس حلقہ احباب میں شرکت فرما تمام اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ساتھ ہی تمام سابق طلباء نے بھی اپنا تعارف پیش کیا اور حال و احوال کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا. اساتذہ حضرات نے نیک تمناؤں و نیک خواہشات کے ساتھ انھیں دعاؤں سے نوازا
تمام طلباء کو جوڑنے اور اس شاندار محفل کو خوبصورتی کے ساتھ منعقد کرنے میں شیخ صابر شیخ شبیر ہیڈماسٹر رابعہ اردو اسکول اور کلیم شیخ ( مہاراشٹر راجیہ سیکریٹری اپنگ جنتا دل سماجیک سنگھٹنا ) و مشہور و معروف خانساماں شیخ نعیم شیخ رحیم ایلیکڑیشین و دیگر نے اہم رول ادا کیا
سب سے اہم بات جو عزم و اداروں کو قوت بخشنے والی اقدام عمل یہ رہی کہ اس یادگار محفل میں دوردراز مقامات سے جیسے سورت، ممبئی ، جالنہ، کھام گاؤں ، مکتاںٔی نگر ، کرہ و دیگر علاقوں سے احباب سنگ آہن ربا کی طرح جوش و خروش کے ساتھ پہنچے. اس خوبصورت حسین و دلکش وجذبات و احساسات سے جوڑے پروگرام کی نظامت کا شرف صحافی محمد احسان سر کو حاصل ہوا اور یہ قابل تقلید اور حسین یادوں کی پوری روداد کو انھوں نے اپنے لفظوں میں ضبط تحریر بھی کیا ہے
نظامت کے فرائض میں شیخ صابر شیخ شبیر ہیڈماسٹر رابعہ اسکول نے محمد احسان سر کا ساتھ دیا. الحمداللہ لذیذ و پرلطف ضیافت کا اہتمام کیا گیا بعد ازاں دن بھر سابق طلباء نے کھیل کود و دیگر تفریحات کے ساتھ اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا ماشاءاللہ پورا نظم کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا