منشیات کی لت، خودکشی, بڑھتی ہوئی برائیوں کو روکنا ہم پر فرض ہے : مفتی محمد ہارون ندوی مالیگاؤں میں سماج سدھار کمیٹی کی جانب سے منعقدہ اصلاحی اِجلاس میں علمائے کرام کا بیان
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 25, 2025
0
share
جلگاؤں (سعید پٹیل کے ذریعے) امت کی اصلاح، نیکی پھیلانا، معاشرے سے برائیوں کو دور کرنے کے لیے محنت کرنا، یہ تمام کام صرف علمائے کرام کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے، کل اگر یہ فرض ادا نہ کیا گیا تو اللہ تعالیٰ کی عدالت میں ہماری بہت سخت پکڑہوگی
آج آپ نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی نشہ کی لت اور تعلیم سے دوری دیکھ سکتے ہیں، ہم اپنی بیٹیوں اور بیٹوں کے قدم برائیوں کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں، اگر ہم نے اصلاح کی کوشش نہ کی تو ہم لاکھ نمازی حاجی زکوٰتی بن جائیں، اللہ ہمیں نہیں بخشے گا۔
امت کے ہر فرد کو ایک داعی کے طور پر بھیجا گیا ہے کہ وہ اپنی زندگی لوگوں کو نیکی کی طرف دعوت دینے،برائیوں سے روکنے اور امت کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ کام کرنے کے لیے گزارے۔ اس ضرورت کو بتاتے ہوئے ملک کے ممتاز عالم دین ،جمعیت علماء مہاراشٹرا کے نائب صدر اور مقرر بیباک صحافی حضرت مولانا مفتی محمد ہارون ندوی نے اپنے اصلاحی بیان میں سماج سدھار کمیٹی مالیگاؤں کے اصلاحی کاموں کی ستائش کی اور مایوسی سے نکل کر ہمت اور بہادری سے کام کرنے کا مشورہ دیا۔
اصلاحِ معاشرہ کے اس اجتماع کی صدارت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری حضرت مولانا عمرین رحمانی نے کی۔
اس اِجلاس کی خاص کامیابی یہ تھی کہ تمام مسالک ،فرقوں، گروہوں اور تحریکوں کے رہنما ایک اسٹیج پر اکٹھے نظر آئے۔ سُنّی جمعیت کے اطہر اشرفی، سنی جماعت کے خورشید حضرت اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بھی اصلاح کی ضرورت پر زور دیا اور اس مشن کی اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مایوس ہوئے بغیر کام کریں اور کمیونٹی کی بے حسی کی فکر کریں ۔ قاری حفیظ الرحمن شمسی، مولانا سفیان جمالی ، شاہد مشہور ، حافظ ارسلان ، محمد ابراہیم ویلکم، حاجی آصف، مولانا عارف، حافظ الطاف اور دیگر اہم قائدین نے شرکت کی۔ آخر میں قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی حسنین محفوظ رحمانی صاحب کے مختصر بیان اور آپ کی دعا سے نشست کا اختتام ہوا ۔ علی حج عمرہ ٹور کے داعی نے تمام مہمانوں کا شُکریہ ادا کیا ۔