زردالو جسے خوبانی بھی کہتے ہیں ایک بہترین غذاء دوائی ہے. جو کہ آنکھوں اور جلد کی بہتر صحت، بہتر ہاضمہ اور آنتوں کی صحت اور ان جیسے بے شمار فوائد کی حامل ہے. 📍اس میں وٹامن اے، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس anti-oxidant بھر مقدار ہوتی ہے.
اس کے استعمال سے defence power مدافعتی نظام یا immunity مضبوط ہوتی ہے ۔
اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے
دل کی صحت قائم رہتی ہے
ہڈیوں میں مضبوطی آتی ہے *غذائی فوائد وٹامنز:* 📍خوبانی میں بھرپور مقدار میں وٹامن اے (بیٹا کیروٹین) پایا جاتا ہے جو بینائی، مدافعتی افعال اور جلد کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
📍خوبانی میں وٹامن سی، ای اور معدنیات minerals جیسے پوٹاشیم، آئرن اور کیلشیم وغیرہ کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں ، جو ہڈیوں کی صحت برقرار رکھنے، خون کی تشکیل، اور اعصابی افعال میں معاون ہوتے ہیں۔
📍اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس antioxidant جسم کے free radicals کا مقابلہ کرکے ، آکسیڈیٹیو تناؤ oxidative stress کو کم کرنے اور مجموعی جسمانی صحت کی حفاظت کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
📍اس میں dietary fiber( غذائی ریشہ) کی موجودگی ہاضمے درست رکھنے میں مدد کرتی ہے،
قبض کو دور کرتا ہے، اور بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔
📍خوبانی میں موجود وٹامن اے آنکھوں کی بینائی کو تقویت دیتا ہے اور جلد کی حفاظت کرتا ہے،
📍جبکہ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی لچک اور جوانی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
📍اس میں موجود فائبر کیوجہ سے آنتوں حرکتperistaltic movement کی درستگی کرتا ہے، گٹ بیکٹیریا gut کی bacterial flora کو maintain رکھتا ہے، اور غذاء میں موجود اجزاء کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔
📍 اس میں موجود پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ پریشر کو منظم کرنے اور دل کی بیماری اور قلبی مسائل کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
📍اس میں موجود کیلشیم اور پوٹاشیم ہڈیوں کی کثافت Bone density کو بڑھانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں جسکے نتیجے میں oteoporosis کا عمل سست ہوجاتا ہے.
📍اس میں موجود وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈنٹس انفیکشن سے لڑنے کے مدافعتی نظام کو تقویت دیتے ہیں۔
📍 اس میں موجود قدرتی شکر فوری توانائیinstant Energy فراہم کرتی ہے ہے، جبکہ فائبر صحت مند میٹابولزم کی حمایت کرتا ہے۔