جلگاؤں( عقیل خان بیاولی)
17 مارچ 2023 بہ روز جمعہ کوبھوساول شہر میں رضا ٹاور کے قریب میں دعوت اسلامی ہند کا سنتوں بھرا اجتماع کا انعقاد ، تقسیمِ انعامات و استقبال ماہِ رمضان کے موقع پر کیا گیا۔ واضع ہو کہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بھوساول کے ساتھ ہی ملک بھر میں سیکڑوں کی تعداد میں مدرسے بنام مدرسۃ المدینہ جُز وقتی و کل وقتی جاری ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی تعلیم مفت حاصل کر رہے ہیں.
انہیں مدراس سے فارغ ہونے والے طلباء کےدرمیان بھوساول میں تقسیم انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جُز وقتی مدرسۃ المدینہ کنزالایمان، مدرسۃ المدینہ غوث اعظم، مدرسۃ المدینہ فيضان عثمانیہ کے تحت(تجوید کےساتھ) ناظرہ کورس مکمل کرنے والے 10 طلبۂ کرام ،اور ناظرہ پڑھ رہے 37 طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا. ساتھ ہی جلگاؤں ضلع سے ملک کے مختلف جامعۃ المدینہ سے عالم کی اسناد سے فارغین مدنی علماء مولانا عبد الرحیم مدنی، مولانا توفیق مدنی، مولانا سیّد شاہد مدنی، مولانا فاروق مدنی مولانا، نظام الدین مدنی کی گل پوشی بھی کی گئ. خصوصی بیان ممبئی سے تشریف لائیں مبلغ دعوت اسلامی جناب جنید برکاتی صاحب قبلہ نے علمِ دین اور ماہِ رمضان المبارک کے موضوع پر پرمغز بیان فرمایا اور عوام سے اپیل کی کہ آپ بھی دعوتِ اسلامی کا دام، درم ،قدم سخن تعاون کریں۔
اجتماع کا اختتام پولیس انتظامیہ کی گائیڈ لائن کے مطابق رات 10 بجے صلاۃ وسلام اور دعا پر ہوا اجتماع کو کامیاب بنانے میں جلگاؤں ضلع صدر زبیر عطاری ،حافظ و قاری جناب قاسم عطاری ،قاری منتظر عطاری ، قاری انور علی عطاری، قاری ساجد حسین عطاری, مولانا ذوالفقار مصباحی صاحب ، اور دیگر مقامی زمہ داران نے کوشش کی اس اجتماع میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کر فیض حاصل کیا۔