بلڈھانہ (شیخ سمیررضا) نگر پریشد اردو پرائمری گرلس اسکول نا ندوہ ضلع بلڈھانہ میں جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔
سالانہ گیدرنگ،فوڈ فیسٹیول اور اسپورٹس میں عمدہ کارکردگی کرنے والے طلباء کو اس جلسے میں انعامات سے نوازکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلڈھانہ ضلع کے ناندورہ قصبے میں قائم نگر پریشد اردو پرائمری گرلز اسکول اپنی عمدہ تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔ اسکول کی جانب سے مختلف قومی و ملی مواقع کی مناسبت سے مختلف ہم نصابی،غیرنصابی اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں اسکول کی جانب سے سالانہ ثقافتی میلے کا اہتمام عمل میں آیا .
جس کے تحت فوڈفیسٹول، کھیل کود سمیت الگ الگ پروگرام منعقد کئے گئے۔ ان پروگراموں میں اسکول کی طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عمدہ مظاہرے پیش کئے۔ ان طالبات کے اعزاز میں آج اسکول میں جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔
نگر پریشد کے پرشاسن ادھیکاری شری وانکھڈے صاحب نے بطور مہمانِ خصوصی اور اردو مڈل اسکول کی صدرمعلمہ شاہدہ پروین نے بطورِ مہمانِ اعزازی جلسہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مدرس محمد انوارالحق فاروقی اور تدریسی عملے کے ارکان موجود تھے۔
سالانہ گیدرنگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو معزز مہمانان کے ہاتھوں میڈل و شیلڈ عطا کیے گئے۔ اسکول کی جانب سے مہمانان کی شال پوشی کرتے ہوئے اور گلدستہ دے کر خیرمقدم کیا گیا ۔
صدر مدرس کی قائدانہ و انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف میں تدریسی عملے کی جانب سے ان کا بھی خیر مقدم کیا گیا۔ صدر مدرس محمد انوارالحق فاروقی نے اپنے پورے اسٹاف کو انکی محنتوں و کاوشوں کو دیکھتے ہوئے مومنٹو دیکر ان کا خیر مقدم کیا۔ نیز اسکول کے چپراسیوں کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔
صدرمدرس انوارالحق فاروقی نے اپنے خطاب میں اسٹاف اور طلبہ کی رہنمائی کی۔ مہمانِ خصوصی شری وانکھیڑے نے جلسے میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے اسکول کے معیار اور سرگرمیوں کو خوب سراہا اورمستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔
پروگرام کی نظامت محمد اظہارالحق فاروقی نے کی۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں آصف سر اور پورے اسٹاف نے خوب محنت کی۔