شہر عزیز مالیگاؤں میں علمی، ادبی، طبی، فلاحی، تعلیمی و ثقافتی تقریبات میں نظامت کے ذریعے اپنی قیمتی خدمات انجام دینے والے رضوان ربانی سر کی خدمات کے اعتراف میں دی نالج انگلش اسکول کے چئیرمین علامہ حافظ جلال الدین قاسمی صاحب کے ہاتھوں "دی نالج انفلیونسرس ایوارڈ" پیش کیا گیا۔
موصوف نے دی نالج انگلش اسکول کی سالانہ تقریب کی بہترین نظامت کے ذریعے اس پروگرام کو چار چاند لگادیا۔ اس موقعے پر معروف قلمکار ڈاکٹر آصف فیضی صاحب نے رضوان ربانی سر کی خدمت میں شال و گل پیش کر کے مزید حوصلہ افزائی کی-
آپ اپنی فیلڈ میں نہایت مخلص ہیں۔ ہمہ جہت صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ کسی بھی تقریب کی کامیابی کے لیے اپنے آپ کو مکمل طور پر جھونک دیتے ہیں۔ آپ جہاں درس و تدریس کے شعبے میں اپنی بیش بہا خدمات پیش کر رہے ہیں وہیں شہر مالیگاؤں کی بیشتر انجمنوں و اداروں میں بحیثیت رکن اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
ساتھ ہی ربانی خطاطی مرکز کے ذریعے نونہالان قوم میں خوش خط تحریر کو رواج دینے کا انتہائی اہم فریضہ بھی انجام دے رہے ہیں-
علاوہ ازیں ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل و بلاگ کے ذریعے بھی مفاد عامہ کے تحت علمی ادبی طبی فلاحی و تعلیمی معلومات، ویڈیوز اور تقریبات نشر کر کے ناصرف شہریان بلکہ بیرون شہر و بیرونِ ملک میں موجود مالیگاؤں کے شہریان کو گھر بیٹھے ان تقریبات سے متعارف کروا رہے ہیں چینل بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔
الله پاک سے دعا ہے کہ رضوان ربانی سر یوں ہی مفاد عامہ کے کاموں میں منہمک رہیں-
شعبہ نشرواشاعت، دی نالج انگلش اسکول، مالیگاؤں