الحمدللہ ثم الحمدللہ دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کے کیمپس کی عمارت کی پہلی چھت (Roof Slab) کا تعمیری کام مورخہ 7 مئی، بروز اتوار کو پایہ تکمیل تک پہنچا۔
شہر کی معروف ملی و سماجی شخصیت محترم فیروز احمد اعظمی صاحب (فاونڈر ممبر کل جماعتی تنظیم) کے دستِ مبارک سے چھت کے تعمیری کام کی شروعات صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوئی۔ دعا مولانا نعیم الظفر ملی ندوی صاحب (نائب جامع مسجد) نے فرمائی۔ بعدِ ازاں یکے بعد دیگرے تمام ہی مہمانان نے اپنے ہاتھوں سے سمینٹ کانکریٹ ڈال کر اس کام میں حصہ لیا اور اپنا قیمتی تعاون پیش کیا۔
معزز مہمانان میں ڈاکٹر افتخار احمد صاحب (اسلام آباد) ، ڈاکٹر جاوید انور صاحب (والد محترم حذیفہ ہدائی) ، مشیر انصاری سر (سبکدوش مدرس ATT ہائی اسکول)، خان انعام الرحمٰن سر (سابق HM سردار ہائی اسکول)، نعیم اقبال سر (سبکدوش مدرس مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول)، انجینئر شاہد محمود صاحب (معروف سول انجینئر)، انجینئر حفظ الرحمن صاحب (سیکریٹری موتی ہائی اسکول)، اشفاق لعل خان سر (مدرس JAT)، یاسین اعظمی سر (مدرس پرائمری اسکول)، انصاری اخلاق سر (معروف انگش ٹیچر) ، ڈاکٹر عمران امین سر (ٹیچر ممبئی)، ڈاکٹر الطاف احمد صاحب (فاران ہاسپٹل)، الطاف امین سر (نوبل بک ایجنسیز)، ابوالعمران سر (ریحان پیپرس)، رضوان ربانی سر (لیکچرار سردار کالج)، اعجاز شاہین صاحب (سماجی خادم)، مولانا خلیق الرحمن اشاعتی صاحب (معلم)، ڈاکٹر سلمان فارسی صاحب، انیس رمضان صاحب، ہلال الدین صاحب (ایسل پوائنٹ)، جمال الدین صاحب و دیگر معززینِ شہر شریکِ محفل تھے۔
اس موقع پر اسکول کے فاؤنڈر و چیئرمین محمد حذیفہ ہدائی سر نے تمام ہی مہمانان کا استقبال اور شکریہ ادا کیا۔ تمام ہی مہمانان نے حذیفہ سر کو اسکول کے تعمیری کام کے لیے نیک خواہشات پیش کی اور پُر خلوص دعاؤں سے نوازا۔
تقریب کی کامیابی کے لیے اسکول کے اسٹاف ممبرس شعیب محمد سر، حارث پرویز سر اور فہیم الرحمن سر نے کافی محنت کی۔ تقریب کے اختتام پر ریفریشمنٹ کے ذریعے ضیافت کی گئی۔
منجانب : ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، مالیگاؤں۔