جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی ) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ھائی اسکول سالار نگر جلگاوں کے طلبا نے میشن یو پی ایس سی مسابقتی امتحان میں ریاستی، ضلعی ،تعلقہ سطح پر نمایاں مقامات حاصل کرکے تاریخ رقم کیں۔
الفیض فاونڈیشن جلگاوں کے زیر اہتمام میشن یو پی ایس سی مقابلہ جاتی امتحانات کا انعقاد ریاستی سطح پر کیا گیا تھا جس میں پانچ اضلاء کے ۸۸ اسکولوں سے کل ۱۵۵۲ (ایک ہزار پانچ سو باون) طلبا نے شرکت کیں۔ اس امتحان کے نتائج اس طرح ہیں ۔
ھفتم جماعت سے صفوان جاوید کھاٹک نے ضلعی سطح پر دوم مقام ' حزیف جاوید نےضلعی سطح پر سوم مقام ' منیبہ کشف عتیق احمد نے تعلقہ سطح پر اول ' صفوان وسیم نے سوم اور اسکول کی سطح پر عرش ناظم نے اول مقام حاصل کیے ۔
نہم جماعت کے گروپ میں حماد محمود شیخ نے ریاستی سطح پر اول مقام حاصل کیا جبکہ نوشین أصف پٹیل نے ریاستی سطح پر دوم مقام حاصل کیں اسکولی سطح پر طحہ چاند خان نے اول مقام حاصل کیں۔
اس نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر
اقرا ایجو کیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار، نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ ، سیکریٹری اعجاز ملک ، اسکول کے چیرمن ایس ایم ظفر شیخ' الفیض کے چیرمن عبدالعزیز سالار و دیگر اراکین نیز اسکول ھذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر انچارچ معلم نور محمد نثار شیخ ، ڈاکٹر انیس الدین شیخ کلاس ٹیچر نزہت شیخ ، ثنا شیخ و تمام جملہ اسٹاف ممبران نے
مبارکباد پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کیں۔
واضح رہے کہ میشن یو پی ایسی مسابقی امتحان کا پروجیکٹ ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب کے زیر سر پرستی گزشتہ چھ سال سے جاری ہیں۔
مقامی شہری سطح کی اسکولوں سے شروعات کرکے أج ریاستی سطح کے پانچ اضلاع کی اسکولوں میں منعقد ہوا ہیں ۔ مستقبل میں مذید اضلاع شامل ہونے والے ہیں ۔
طلبا میں مسابقتی امتحانات کا رحجان بڑھے، مقابلہ جاتی امتحانات سے ڈر نکلے,مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری ہو' قوم وملت کے بچے اعلیٰ عہدے پر فائز ہو ان مقاصد کے تحت جماعت ھفتم' نہم، گیارویں کے طلبا کے لۓ یہ پروجیکٹ ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے شروع کیے۔
اس پروجیکٹ کے کوأڈینیٹر ڈاکٹر ہارون بشیر' شاہ عبدالقیوم سر' ڈاکٹر وقار شیخ ' ڈاکٹر عرفان اقبال ، ساجد عبدالرزاق ، شیخ نور محمد ، شاہ ریاض احمد ،عتیق احمد، عارف خان شامل ہیں.