جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی ) انجمن خدمت خلق کے زیر انصرام جاری ادارہ کے کے اردو گرلز ہائی اسکول کی طالبات نے ہر سال کی طرح امسال بھی سالانہ امتحان میں شاندار نتیجہ حاصل کیا۔ جس میں اول مقام خان زنیرہ شاہد %86۰60 سے آئی تو وہی دوم مقام پر تانبولی خنساء مردلین نے %86 حاصل کیں۔ اور سوم مقام شیخ عربینہ حفیظ نے %84.20 حاصل کر کے ادارےکا اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔
اس عمدہ کامیابی میں جملہ اساتذہ اکرام کی محنتیں شامل رہیں۔ ادارے کے صدر الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ نے کامیاب ہوئی طالبات کو مبارکباد و دعائیہ کلمات کے ساتھ پیغام دیا کہ اعلی تعلیم اور عمدہ اخلاق کو اپنا پیکر بنائیں زندگی کا مقصد بنائیں اور اس بات کو اپنے ذہن میں پیوست کرلیں۔ مزید اراکین انجمن ، صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ، جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے بہت ساری دعاؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کیں ۔