رامپور/ ٹانڈہ ( پریس ریلز) ریاست اترپردیش کے شہر ٹانڈہ رامپور کے جوہر انگلش ایجوکیشن سینٹر میں طلبہ و طلبات کے درمیان مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں تین مقابلے انگلش لیکچر مقابلہ، کوٹیشن مقابلہ، اور تعارفی مقابلہ شامل تھا۔
تقریری مقابلہ میں منیب الرحمٰن، الفیض اور فیض نے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ کوٹیشن میں خالد سیف اللہ، حمزہ اور التمش نے اعلٰی پوزیشن حاصل کی تعرفی مقابلہ میں عادل، فائقہ اور ایان نے بازی ماری۔
متعلقہ مقابلہ کے حکم ماسٹر مجاہد، حافظ اختر علی اور مولانا نعیم عثمانی کو مقرر کیا گیا تھا۔ جبکہ بستی کے معروف و نوجوان قلم کار نورالاسلام رحمانی اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی رہے پروگرام کی نظامت کوچنگ سینٹر کے ذمہ دار مولانا عبدالرب قاسمی نے کی۔
اس موقع پر بچوں کے والدین اور سرپرستوں نے بھی شرکت کی۔
مہمانِ خصوصی نورالاسلام رحمانی نے تعلیم کی اہمیت پر خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ تعلیم ہی سے انسان بلندی پر پہنچتا ہے،
تعلیم قاٸدانہ صلاحيتوں کے ارتقأ کی ضامن ہے۔ آگے انہوں نے کہا کہ بچے اس ملک و ملت کا مستقبل ہیں انکی صحیح رہنمائی نہ صرف ان کا حق بلکہ ہم سب کی ذمہ داری بھی ہے,
مستقبل میں انہیں نونہالوں کے سپرد قوم و ملت قیادت ہوگی اس لیئے والدین خاص طور پر ان کی تعلیم و تربيت پر خصوصی دھیان دیں ان کے لیئے بہترین تعلیمی اداروں کا انتخاب کریں۔
آخر میں مولانا نعیم عثمانی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔