کھام گاؤں:/12 اگست (واثق نوید) 9 اگست سے 15 تک امرت مہوتسو کی اختتامی تقریب منعقد کرنے کی ہدایت مرکزی حکومت کے جانب سے کی گئی ، جس پر ملک بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد اسکولوں میں کیا جارہا ہے ، وطن پرستی ، حب الوطنی ، شہیدوں کی یاد ، مجاہدین آزادی کی قربانیوں کا اعتراف کیا جارہا ہے ۔
نئی نسل طلبا کو اپنی سر زمین اور دیش کے ان ہیروز سے واقف کرایا جارہا ہے اسی ضمن میں سر سید احمد خان جونیئر کالج امڑاہور میں بھی روزانہ تقاریب منعقد کی جارہی ہے ۔ شجر کاری ، اجتماعی عہد ، جیسے سرگرمیاں کالج کے پرنسپل اور دیگر اسٹاف کے تعاون سے لی گئی جس میں کالج کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔