اکولہ ، ڈاکٹر محمد ندیم کو " تعلیم میں اعلی کارکردگی ایوارڈ – 2025"
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 06, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) خان محمد اصغر حسین جونیئر کالج آکولہ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم محمد شمیم کو نالج نیکسس اکیڈمی آکولہ کی جانب سے "تعلیم میں اعلی کارکردگی ایوارڈ – 2025" سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر ندیم 11 مضامین میں ماسٹر ڈگری حاصل کرچکے ہیں اور اب تک 15 ضلعی، ریاستی، قومی و بین الاقوامی ایوارڈز لے چکے ہیں۔ ان کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں آبا صاحب کھڑکر ہال، اکولہ میں یوم اساتذہ کے موقع پر 5 ستمبر کو منعقدہ پروگرام میں انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ تقریب میں ایم ایل اے ساجد خان پٹھان، سابق ایم ایل اے خان محمد اظہر حسین، سید اسحاق راہی، مفتی اشفاق قاسمی سمیت دیگر معززین نے ان کا اعزاز کیا۔ ڈاکٹر ندیم نے یہ کامیابی اپنے والدین، عزیزوں اور چاہنے والوں کے نام کی۔