کھام گاؤں شہید عبدالحمید نگر پریشد اردو اسکول نمبر 1 کو ریاستی "مثالی اسکول ایوارڈ" کا اعلان
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 04, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مہار اشٹر راجیہ نگر پالیکا و مہا نگر پالیکا شکشک سنگھ کی جانب سے دیے جانے والے "ریاستی مثالی اسکول ایوارڈ 2025" کے لیے شہید عبدالحمید نگر پریشد اردو اسکول نمبر 1 کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ اس اسکول نے گزشتہ کئی برسوں میں تعلیمی معیار، ماحولیات کے تحفظ، صفائی ستھرائی، تعلیمی جدت پسندی اور طلبہ کی ہمہ جہتی ترقی کے میدان میں نمایاں کارکردگی پیش کی ہے۔ اسی کی بنیاد پر اسے یہ اعزاز حاصل ہوا ، یہ ایوارڈ 27 ستمبر 2025 کو ستارا میں منعقد ایک پر وقار تقریب میں دیا جائے گا اس ضمن میں صدر مدرس محمد یاسین شیخ زین الدین نے کہا کہ “ ڈاکٹر پرشانت شیڑکے (چیف آفیسر، نگر پریشد کھام گاؤں) اور آنندجی دیوکٹے (ڈپٹی چیف آفیسر، نگر پریشد کھام گاؤں) کی خصوصی کاوشوں کے ساتھ ساتھ اسکول کے اساتذہ، معلمات، اسکول انتظامیہ کمیٹی، طلبہ اور والدین کی مشترکہ کوششوں کی بدولت یہ کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ یہ انتخاب ہمارے لیے فخر کی بات ہے اور آئندہ بھی ہم تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔”