پیپل گاؤں راجہ ، عظیم الشان تقسیم انعامات تقریب اور تعلیمی کانفرنس کا کامیاب انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 03, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مسلم پروفیشنل فرنٹ (MPF) نے رینو ٹیک ایئر انجینئرنگ کے تعاون سے تقسیم انعامات تقریب اور کیریئر گائیڈنس پروگرام کا کامیاب انعقاد بھارت لان، پیپل گاؤں راجہ میں کیا۔
اس موقع پر 3 ہزار سے زائد طلبہ، والدین اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر جاوید مکرم نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب مدثر این. موجود تھے۔
ایڈووکیٹ زیڈ بی شیخ نے اپنے پُراثر خطاب میں تعلیم اور کیریئر گائیڈنس کی اہمیت اجاگر کی۔ پروگرام کی نظامت شعیب عاصم نے انجام دی۔یہ پروگرام ایم پی ایف کی آرگنائزنگ اور کور کمیٹی کی قیادت میں منعقد ہوا۔ کمیٹی میں قیصر اختر، شعیب عرب، ایڈووکیٹ عابد انعامدار، وسیم احمد خان، مدبّر فاروق خان اور ایڈووکیٹ شیخ الطاف شامل تھے۔ تقریب میں نمایاں کامیاب ہونے والے طلبہ کو لیپ ٹاپس، اسمارٹ ٹیب، لینووو ٹیب، ٹرافیاں، تمغے اور اسناد سے نوازا گیا۔ مختلف تعلیمی زمروں کے نتائج درج ذیل رہے: ۵ویں تا ۷ویں جماعت: محمد مرسی محمد ناظم (اول)، ازنا ناز ابرار انعامدار (دوم)، محمد افہام محمد عامر (سوم)۔ ۸ویں تا ۱۰ویں جماعت: سارہ افشین محمد تاج الدین (اول)، سعدیہ بیگم سرفراز بیگ (دوم)، تمثیل طاہرہ ریاض الحق (سوم)۔ ۱۱ویں و ۱۲ویں جماعت: الفیہ عتیق شیخ (اول)، مدیحہ ماحین محمد ندیم (دوم)، منیر خان انیس اللہ خان (سوم)۔ اس کے علاوہ تمام شریک طلبہ کو بھی تمغے اور اسناد تقسیم کیے گئے، جس سے طلبہ کا تعلیمی جوش و جذبہ مزید بڑھا۔تقریب کا اختتام اس مؤثر پیغام پر ہوا: "تعلیم کو بااختیار بنانا، پیشہ ورانہ زندگی کو تحریک دینا۔"