چکھلی ، سیرت النبی ﷺ پر 14 ستمبر کو طالبات کا تقریری مقابلہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 03, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مسجد عمر فاروق ہال چکھلی میں 14 ستمبر 2025، بروز اتوار بعد دوپہر 2 بجے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر صرف طالبات کے لیے ایک شاندار تقریری مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔
یہ مقابلہ طالبات کے لیے مخصوص رکھا گیا ہے تاکہ وہ سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں۔
طالبات کو درج ذیل تین موضوعات میں سے کسی ایک پر تقریر کرنا ہوگی:
مسلمان عورت کے لیے بہترین نمونہ – سیرتِ رسول ﷺ ،
اخلاقِ نبوی ﷺ – نوجوانوں کے لیے رہنمائی ،
رسول اکرم ﷺ کا بچوں کے ساتھ حسنِ سلوک ،
انتظامیہ نے اس مقابلے کو تین گروپس میں تقسیم کیا ہے: 1. ہائی اسکول گروپ 2. جونیئر کالج گروپ 3. سینئر کالج گروپ
تقریر کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ پانچ منٹ ہوگا اور ہر شریک طالبہ کو مقررہ وقت کی پابندی کرنی ہوگی۔ ہر طالبہ کو اپنی پسند کی زبان میں تقریر کرنے کی اجازت ہوگی،
تاہم کاغذ دیکھ کر تقریر کرنے کی ممانعت ہوگی۔ ہر گروپ میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو انعامات دیے جائیں گے۔ تمام شریک طالبات کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جائیں گے۔
رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ 12 ستمبر 2025 مقرر ہے۔ اندراج مدرسہ عمر فاروق چکھلی میں کیا جائے گا۔