"آہ اطلس والا ، ایسا کہاں سے لاوں تجھ سا کہوں جسے" الحاج عبدالکریم سالار ۔۔۔اقراء اردو ہائی اسکول تونڈاپور میں تعزیتی نشست کا انعقاد ۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 03, 2025
0
share
جلگاؤں( عقیل خان بیاولی): موت برحق اور سچی تلخ حقیقت ہے کہ ہر ذی نفس کو اس کا مزہ چکھنا ہے اس دار فانی میں کچھ ایسے انسان بھی جنم لیتے ہیں جو مرنے کے بعد بھی تا قیامت اپنے کاموں کی نسبت زندہ رہتے ہیں معروف تاجر و خادم قوم و ملت آنجہانی عبدالغنی اطلس والا کی زندگی بھی بعد از موت زندہ جاوید رہنے والی حیات تھی یکم ستمبر کو اپنی عمر کے ٩٨ بہاریں دیکھنے والے اطلس والا طویل عمر رفتہ و علالت کے باعث اس فانی دنیا سے کوچ کر گۓ .
مرحوم کی تمام زندگی کا گوشہ قوم و ملت کی خدمت میں گزرا علاقہ خاندیش ہو یا ممبی کے متصل علاقے مرحوم کے مخیر ہاتھوں کے مرہون منت ہیں آپ کی بالخصوص مسلم اداروں سے وابستگی عرصہ دراز تک فراموش نہ کی جا سکے گی آپ کا نعم البدل مستقبل قریب میں ملنا تقریباًٍ ناممکن ہے ان سانحہ ارتحال پر اقراء ایجوکیشن سوسایٹی جلگاوں کے زیر انصرام اقراء اردو ہائی اسکول تونڈاپور جامنیر میں ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم کی گونا گو خصوصیات انسان دوستی و تعلیمی اداروں سے وابستگی کا اظہار خراج عقیدت کے ذریعے پیش کیا گیا جس میں صدر مدرس کے ہمراہ تمام ہی عملے نے اپنی شمولیت دی نیز طلبہ کے ہمراہ مرحوم کے لیے دعاے خیر پر تعزیتی نشست کا اختتام ہوا اسکول ہذا کے اس اقدام پر صدر سوسایٹی الحاج عبدالکریم سالار نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالغنی اطلس والا کے انتقال نے بے حد رنجیدہ کردیا ہے اس غم و اندوہ کی گھڑی میں ہم سب ان کے اعزاء و اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور دعاگو ہیں کہ رب العالمین مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں مقام عطا کرے آمین ساتھ ہی مرحوم کے ہمراہ گزرے اوقات کو یاد کرتے ہوئے موصوف نے اپنے منفرد انداز میں پیغام دیا کہ " ایسا کہاں سے لاوں تجھ سا کہوں جسے"۔