بلڈھانہ ، محمد عمران "مثالی مدرس ایوارڈ" سے سرفراز
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 06, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید)ضلع پریشد اردو مڈل اسکول، راجور کے فعال و متحرک مدرس محمد عمران محمد سلمان کو ان کی تعلیمی و تدریسی خدمات کے اعتراف میں "مثالی مدرس ایوارڈ" سے سرفراز کیا گیا۔ یہ ایوارڈ بلڈھانہ شہر کے معروف و قدیم تعلیمی ادارے جیجا ماتا مہا وِدھیالیہ کے سابق طلباء کی سنگھٹنا (ماجی ودیارتھی سنگھٹنا) کی جانب سے یومِ اساتذہ کے موقع پر منعقدہ شاندار تقریب میں پیش کیا گیا۔ تقریب کالج کے ہال میں منعقد ہوئی جہاں امراوتی گریجویٹ حلقہ کے ودھان پریشد رکن دھیرج بھاؤ لنگاڑے نے محمد عمران کو شال، ہار اور ٹرافی پیش کرکے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ایوارڈ پانے والے استاد کی تعلیمی خدمات کو زبردست سراہا گیا اور کہا گیا کہ انہوں نے نہ صرف تدریسی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے بلکہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی اور معاشرتی و سماجی سطح پر بھی اپنی خدمات سے گہرا نقش چھوڑا ہے۔