ناندورہ ، اشرفی عربی مدرسہ و دارالعلوم کے زیر اہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد معصوم بچوں کی نعتیہ پیشکش اور تقاریر نے محفل کو چار چاند لگا دیے
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 04, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) یکم ستمبر بروز پیر حاجی محمد علی پارک میں اشرفی عربی مدرسہ و دارالعلوم کے زیر اہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
اس بابرکت محفل کی صدارت ادارے کے صدر الحاج مزمل علی خان نے فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر سیرت کمیٹی کے صدر عرفان خان عرف بببو بھائی، عبدالخیل ٹھیکدار، چاند ٹھیکدار اور حاجی عطا اللہ خان شریک ہوئے۔
تقریب میں معصوم بچوں اور بچیوں نے نعتیہ کلام، احادیثِ مبارکہ اور سیرتِ طیبہ پر تقاریر پیش کیں، جنہیں سامعین نے بے حد پسند کیا۔ والدین اور معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں عقیل ٹھیکدار، انیس ٹھیکدار، محمد ساجد، غفور خان، سید تجمل، شیخ کلیم، شیخ صابر، فرحان خان، شیخ سعید، انیس بیگ، شیخ بسم اللہ، مبین خان، نفیس خان، سید ناظم، شیخ سلیم، محمد عقیل، محمد مشرف، عرفان خان اور دیگر شامل تھے۔ نظامت کے فرائض شمشاد پروین نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ پروگرام کی کامیابی میں عظیم سر، مسیرہ میڈم، صبا میڈم، مظہر خان اور راجہ بھائی نے خصوصی کردار ادا کیا۔ آخر میں ادارے کی جانب سے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے بچوں کو شیلڈز سے نوازا گیا۔ یہ روح پرور محفل دعا کے ساتھ پرامن اور پرنور ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔