عبدالمجید سالاراقرا اُردو ہائی اسکول بورنار میں ’یومِ اساتذہ کا انعقاد‘ ’اساتذہ کے احترام کے بغیر کامیابی ممکن نہیں‘
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 04, 2025
0
share
بورنار(پریس ریلیز) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام چلنے والے ادارے عبد المجید سالار اقرااردو ہائی اسکول،بورنار میں ’یومِ اساتذہ‘ بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔
اِس موقع پر اسکول کے دہم جماعت کے طلباء نے ٹیچرس کے فرائض انجام دیے۔بعد ازاں ایک پُرشکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اِس پروگرام کو دسویں جماعت کے طلباء نے کامیابی سے چلایا ۔
پروگرام کا آغاز فرحان جاوید پٹیل کی تلاوت سے ہوا۔ بعد ازاں دانیہ رحیم دیشمکھ، عافیہ الطاف دیشمکھ، نوشین شیخ متین اور رخسار شکیل پٹیل نے یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اساتذہ میں معاون مدرس جواد انجم اظہرالدین شیخ اور روشن شیخ جعفر نے اپنے تاثرات میں طلباء کو نظم و ضبط اور اساتذہ کی عزت و احترام کی نصیحتیں کیں۔ اسی خوشی میں پنجم تا دہم کے طلبہ کے لیے طعام کا نظم بھی کیا گیاتھا۔ اپنے صدارتی خطبے میں اسکولِ ھٰذا کے ہیڈ ماسٹر سلیم شاہ سر نے رہنمائی فرمائی۔ نظامت کے فرائض نازیہ رمضان کھاٹک نے بخوبی انجام دیے۔ شائستہ حنیف پٹیل کے رسمِ شکریہ پر اس پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اسکول کے اساتذہ عارف سر،مظہر سر فیروز سر، صادق سر، امیر سر،عابدسراور غیر تدریسی عملے میں عاقب سر، مشتاق بھائی، یوسف بھائی نے تعاون کیا۔