کھام گاؤں میں جلوسِ عید میلادالنبی ﷺ پرزور طریقے سے اختتام پذیر,شہر میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی 1500ویں عید میلادالنبی (صلی اللہ علیہ وسلم )
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 05, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں میں 1500ویں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر شہید عبدالحمید چوک سے عظیم الشان جلوس برآمد ہوا، جو مستان چوک، جونا فیل، نرمل ٹریننگ، پٹھان گلی، قریشی بارہ اور گولی پورہ سے ہوتا ہوا پھاٹک پورہ پہنچ کر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس کی قیادت پھاٹک پورہ مسجد کے امام و خطیب، نعت خواں قاری حافظ سرفراز خان نے کی۔
دورانِ جلوس ننھے منے بچوں اور نوجوانوں نے نعت و سلام پیش کرکے عشقِ رسول ﷺ کا اظہار کیا جبکہ شرکاء کی جانب سے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے معقول انتظامات کئے گئے تھے۔ غفور تیگالے کے انتقال کے بعد ان کی فیملی نے جلوس کی مکمل ذمہ داری سنبھالی اور اپنی تن من دھن کی خدمات پیش کرکے اس جلوس کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس پر شہر بھر میں ان کی ستائش کی جارہی ہے۔ جلوس مدرسہ جامعہ غوثیہ علوم کے زیر نگرانی اور اجمل خان کی سرپرستی میں نکالا گیا۔ شہر کی گلیاں، مکان اور چوراہے رنگ برنگی روشنیوں، جھنڈوں اور فراروں سے مزین تھے۔ جلوس کے شرکاء کے لئے جگہ جگہ تبرک و کھانے پینے کا اہتمام کیا گیا جبکہ کچھ نوجوانوں نے مقامی سرکاری دواخانے میں مریضوں میں پھل تقسیم کئے۔اس پرجوش جلوس میں شہر کے ذمہ داران بھی شریک تھے جن میں انیس جمعدار، شہرت خان، فاروق ممبر، نعیم ممبر، عارف پہلوان، پرویز پٹھان، حفیظ صاحب، انصار پہلوان، دادو بیگ، غفور کنگ، گڈو مرچی والا اور ظریف خان عرف شیرو بھائی شامل تھے۔ جلوس کے موقع پر نوجوانان پھاٹک پورہ کی جانب سے شیواجی نگر کے تھانیدار اور معزز شخصیات کا گلپوشی کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔