جلگاؤں کی ایچ۔ایم۔ٹی انٹرنیشنل اسکول میں عید میلادالنبی ﷺ کی پرجوش تقریبات \ معصوم طلبہ نے اسلامی لباس پہن کر پر رونق بنایا
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 06, 2025
0
share
جلگاؤں (سعید پٹیل) عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ایچ۔ایم۔ٹی انٹرنیشنل اسکول میں شاندار و پُرجوش پروگرام منعقد کیا گیا۔ ننھے منے بچوں نے اسلامی لباس پہن کر تقریب کو چار چاند لگاۓ۔ اس موقع پر اسلامی کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں نرسری ، جونیئر کے۔جی ، سینیئر کے۔جی اور پہلی جماعت کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ معصوم بچوں نے سوالات کے جوابات نہایت اعتماد کے ساتھ دے کر اپنی دینی معلومات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں معصوم طلبہ نے عقیدت و محبت سے لبریز نعت شریف پیش کی ، جس سے محفل کا روحانی ماحول مزید نکھر گیا۔ اسکول کی پرنسپل نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی معلومات میں اضافہ کیا۔ اس موقع پر اسکول ادارے کے صدر قادر سر ، منہاز قادر میمن خصوصی طور پر موجود تھے ، اور ہیڈ مسٹریس مس نِگار سلطانہ شاہ بھی موجود تھیں۔ پروگرام کی رونق بڑھانے میں اسکول کی معلمات – مس ثانیہ مرزا ، مس شائستہ ، مس ریشما ، مس عرشیٖن ، مس نصیرا ، مس نیہا ، مس حنا اور مس رُخسار نے بچوں کی رہنمائی و دینی امور پر محنت کیں۔ اساتذہ کی انتھک محنت اور بہترین انتظامات کی بدولت کوئز مقابلہ اور پروگرام کی مشمولات بخوبی انجام پاۓ۔ یہ تقریب بچوں اور والدین دونوں کے لیے ایک یادگار اور سبق آموز ثابت ہوئی۔ اس پروگرام میں طلبہ نے دینی بیداری اور تربیت پر داد و تحسین حاصل کی۔ رسم شکریہ و دعائی کلمات پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔