عیدمیلادالنبی کے موقع پر امت اکیڈمی ملکاپور کی جانب سے میراتھن ریس مقابلے کا شاندار انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 09, 2025
0
share
ملکاپور ( محمد احسان سر ) جشن عیدمیلاد النبی باسعادت کے مبارک موقع پر امت اکیڈمی ملکاپور کے زیر انتطام نںٔی عید گاہ روڈ پر 9 نویں سے 12 جماعت تک کے طلباء کے لئے شاندار میراتھن ریس مقابلے کا اہتمام کیا گیا
جس میں تقریباً 88 طلباء نے حصہ لیا اس انتہائی دلچسپ میراتھن ریس مقابلے میں زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ملکاپور کے طالب علم ندان خان عرفان خان نے پہلے نمبر حاصل کر اپنے نام جیت درج کرائی اور نقد /3000 روپیٔے کا انعام جیتا اور اپنی اسکول کا نام روشن کیا.
اس ریس کے اختتامی مراحل میں ایک دوسرے کے آگے پیچھے قریب پہنچ کر سخت جہدوجہد میں دوسرا نمبر اکبر خان قیوم خان علی الانا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ملکاپور نے حاصل کیا اور /2000 روپیٔے کا انعام جیتا اس طرح تیسرے نمبر پر ساحل شاہ رحیم شاہ زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج نے حاصل کیا اور /1000 روپیٔے کا انعام حاصل کیا اور چوتھے نمبر پر شیخ فیضان شیخ شریف /500 روپیٔے کا انعام جیتا. اس پرلطف دلچسپ میراتھن دوڑ کا انعقاد اور اسے کامیاب بنانے کے لئے امت اکیڈمی کے صدر لعل خان سر ، ناںٔب صدر سید اسلم ، سیکریٹری شیخ عارف سیخ حیدر سر ، رکن اکرم شیخ کریم ، محمد ریحان نے خوب محنت کی.
ریفری کے فرائض زیڈ اے اسکول سے آصف خان سر ، محمد شفیق سر ، عابد خان سر ، علی الانا اسکول سے آصف علی خان سر اور مولانا آزاد نگر پریشد اسکول سے خالد زماں سر، لعل خان ، جاوید خان سر ، عارف خان نواب خان نے بحسن خوبی انجام دیںٔے اس موقع پر تقسیم انعامات مہمان خصوصی الحاج رشید خان جمعدار ، یوسف خان عثمان خان ، رںٔیس خان جمعدار ، عظمت اللہ خان ثناء اللہ خان ، ایڈوکیٹ جاوید قریشی ، شیخ کریم بھائی ، محمد ذاکر میمن ، اقبال خان ،اکرم بھائی مرغی والے کے ہاتھوں دیںٔے گںٔے مہمان خصوصی و ڈاکٹر مقتدر ، ایس ایم ساجد ، یوسف بھائی و دیگر نے میراتھن ریس مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی. حمید خان سر کرہا کاکوڑا ،سید اسلم باغبان ، عبدالصادق ، اکرم شیخ، شیخ عارف حیدر سر نے میراتھن ریس مقابلے کو کامیاب بنانے میں بھر پور ساتھ دیا.