مالیگاؤں. ہر ماہ کے آخری سنیچر کو، ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست کامیابی و کامرانی سے جاری ہے- اس ماہ یہ نشست بتاریخ 28- اکتوبر، 2023ء کی شب ٹھیک (09:30) ساڑھے نو بجے، اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے مولانا آزاد ہال، میں محترم طاہر انجم صدیقی صاحب (مصنف افسانوی مجموعہ بلیک اینڈ وائٹ) کی صدارت میں ہوگی۔
جسمیں عبدالمجید ماسٹر، ڈاکٹر اقبال برکی، ڈاکٹر مختار انصاری و صادق اسد صاحبان اپنی تخلیقات پیش کریں گے- جس پر حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- نظامت رضوان ربانی سر انجام دیں گے اردو زبان و ادب کے شیدائیوں (ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے اردو کے طلباء و اساتذہ) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے- رضوان ربانی، ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں


