پربھنی (سید یوسف)پربھنی سے مفتی طلحہ اشرفی کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک کے معروف ممتاز عالم دین فخر کرناٹک مولانا پی ایم مذمل رشادی کاماریڈی کے قریب پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے ہیں - جبکہ ان کی کار میں سوار ایک شخص جائے حادثہ پر جا بحق ہو گیا ہے-
جبکہ دیگر دو افراد کو شدید چوٹیں آنے کی اطلاع ملی ہیں - اس متعلق ملی تفصیلات کے مطابق مولانا پی ایم مذمل رشادی یہ 30 اکتوبر 2023 اتوار کے روز پربھنی شہر میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لیے پربھنی (مہاراشٹر) تشریف لائے تھے -
بعدازاں جلسہ عام کے اختتام پر وہ حیدر آباد کے لیے بذریعہ فارچیونر کار جس کا نمبر اے پی - 39 آر ڈی 0786 اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ رات 12 بجے کے قریب راونہ ہوگئے - جنہیں پربھنی شہر سے ناندیڑ تک پربھنی شہر کے کچھ علماء کرام راونہ کرنے کے لیے گئے تھے- ناندیڑ سے مولانا اگلے سفر کے حیدرآباد کے لیے روانہ ہو گئے -
بعدازاں کاما ریڈی بائے پاس کے پاس 31 اکتوبر 2023 کی الصبح چار بجے کے قریب ان کے کار کو عقبی حصہ سے آرہی ایک لاری نے زوردار ٹکر دے دی - جس پر مذکورہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹی ہو گئی - کار کے ٹکراتے ہی پلٹی ہونے پر کار میں سوار مولانا پی ایم مذمل رشادی ،بینگلور ،مفتی انس مظاہری، نندیال، کرناٹک، ڈرائیور جعفر کو شدید چوٹیں آئی - جبکہ گاڑی میں عقبی سیٹ پر سوار مولانا کے ساتھی زبیح اللہ، بینگلور جائے حادثہ میں جاں بحق ہوگئے- انا للہ وانا الیہ راجعون - حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ حادثہ میں فارچیونر کار کا سامنے کا پورا حصہ چکناچور ہو گیا ہے - مذکورہ حادثہ کی جیسے خبر عام ہوئی - کاما ریڈی کے لوگ جوق درجوق موقع واردات پر جمع ہونے لگے اور انہوں نے کاماریڈی کے اسپتال میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی غرض سے شریک کروایا - بعدازاں 8 بجے کے قریب زخمیوں کو مزید علاج کی غرض سے حیدرآباد روانہ کر دیا گیا -
مذکورہ کار حادثہ میں مولانا پی ایم مذمل رشادی کو بدن، سر اور گھٹنے پر گہری چوٹیں آئ ہیں - اسی طرح مفتی انس مظاہری، نندیال، کرناٹک کو بھی شدید چوٹیں آئ ہیں - جبکہ ڈرائیور جعفر بھائی کی طبیعت مستحکم بتائ جا رہی ہے - حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کاما ریڈی کی پولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے - جہاں حادثے کا پنچنامہ کرنے کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کی غرض سے حیدرآباد روانہ کر دیا گیا ہے - اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے -
مولانا پی ایم مذمل رشادی اور ان کے زخمی ساتھیوں کے لیے خصوصی دعاؤں کی گزارش کی جا رہی ہے -



