مالیگاؤں ۔ ( نمائندہ شامنا مہ) اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے امت پہ تیری آکے عجب وقت پڑا ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور معصوم لسطینیوں کی حمایت میں جمعیت علماء مدنی روڈا کی جانب سے بدھ کوعزیز کلو اسٹیڈیم گراؤنڈ میں خواتین کاایک پر ہجوم دعائیہ اجتماع منعقد کیا جارہا ہے ۔
اس اجتماع میں اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں اور غزہ ہیں کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یگانگت
کرتے ہوئے اسرائیلی بمباری اور حملے
میں معصوم و شہید فلسطینیوں کے حق میں بارگاہ خداوندی میں دعا کی جائے گی۔
اس طرح کا فیصلہ گزشتہ شام دفتر جمعیتہ علماء میں ذمہ داران نے مشاورت کے ذریعے کیا ہے ۔ اس موقع پر عبد المالک بکرا، حاجی مکی سیٹھ، مولانا ظہیر احمد ملی ، حاجی غفران احمد سمیت دیگر سر
کردہ افراد موجود تھے۔
اس ضمن میں عبد المالک بکر اوالا نے بتایا کہ حجاب کو لے کر جمعیتہ علماء مدنی روڈ نے جس طرح عزیز کلو اسٹیڈیم میں احتجاج کیا تھا۔
اسی تناظر میں خواتین کا پر ہجوم دعائیہ اجتماع منعقد ہو گا۔جو شام چھ بجے سے رات دس بجے تک منعقد کیا گیا ہے، ملت اسلامیہ اپنے گھروں کی خواتین کو مذکورہ وقت مقررہ پر
یاد دہانی کے ساتھ روانہ کریں۔ اس طرح کی اپیل و گذارش کی گئی ہے۔




