۲۹ اکتوبر ۲۰۲۳ء مرزا غالب اکیڈمی حضرت نظام الدین نیو دہلی میں قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کا تیسرا راشٹریہ قومی سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا۔
واضح ہو کہ پورے ہندوستان میں اردو کی ترقی اور بقاء کے لیے جو اساتذہ نے اپنے دائرے کار میں بہترین تدریس اور کام کیے ان اساتذہ کو قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی جانب سے توصیف نامہ اور میڈل سے نوازا گیا. اللہ تعالی کا فضل واحسان ہے کہ اس نے مجھے یہ مرتبہ عطا کیا اور عزت بخشی اس کے علاوہ مالیگاؤں کےدیگر اساتذہ کو بھی مثالی اساتذہ کااعزاز تفویض کیا گیا.
جن میں زاہد اختر محمد امین (زاہد امین) (شیخ امام پرائمری اسکول), انصاری الطاف احمد مختار احمد (دی مالیگاؤں ہائی اسکول) انصاری محمد شارق محمد عارف (زمزم ہائی اسکول) رمضان احمد محمد مکی (سردار ہائی اسکول) کو تعلیمی خدمات اور اردو کے فروغ کے لئے کام کرنے کے ضمن میں نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ/ نیشنل اردو ایوارڈ سے نوازا گیا.
اس سیمینار میں سیمینار کے کنوینر جناب چوہدری واصل علی گجر ( قومی صدر) عابد خان سر (ریاستی صدر) امتیاز رفیق سر (ریاستی نائب صدر) مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر صالحہ رشید صاحبہ (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ الہ آباد یونیورسٹی الہ آباد) ڈاکٹر سیف علی چودھری پروفیسر (جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی) ڈاکٹر عبدالمالک موگیسی (صدر ملی کونسل) کو مدعو کیا گیا۔



