نئی دہلی۔ 29 اکتوبر 2023 کو “قومی اردوسکشک کرمچاری سنگھ” کی جانب سے نئی دہلی کی غالب اکیڈمی میں “قومی اردو کانفرنس “ منعقد کی گئی تھی، اس کانفرنس میں ملک بھر سے اردو ٹیچرس کو مدعو کیا گیا اور منتخب اساتذہ کرام کو “نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ” سے نوازا گیا۔
اس ایوارڈ فنکشن کی خاص بات یہ رہی کہ ریاست مہاراشٹر کے اساتذہ ایوارڈ پانے والوں میں سر فہرست رہے۔ چونکہ ایجوکیشن ایکسپو اورنگ آباد کی ٹیم بھی اس وقت دہلی کے سفر پر ہے تو احباب کی دعوت پر ہم نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی،
ہمارے لئے خوشی کی بات یہ تھی کہ شہر اورنگ آباد سے ہمارے مشفق دوست جناب عرفان سوداگر صاحب (سر سید جونیئر کالج، اورنگ آباد) اور محترمہ نفیسہ باجی ( اندرا گاندھی اردو گرلس جونیئر کالج، اورنگ آباد) بھی ایوارڈ یافتگان میں شامل تھے۔ تصویر میں دائیں سے بائیں جانب افروز خان، جناب عابد غازی خان، نفیسہ باجی، عرفان سر، عبدالباسط صدیقی اور شیخ احمد صاحب دیکھے جا سکتے ہیں۔ ٹیمAurangabad Education Expo کی جانب سے عرفان سر اور نفیسہ باجی کو ڈھیر ساری مبارکباد اور نیک خواہشات، اللہ تعالی انہیں مزید ترقیوں اور عزتوں سے نوازے، صحت و عافیت عطاء فرمائے۔ آمین
Faffy Afroz Khan Abid Firdose Gazi Khanسلیمان شاہین Ghalib Academy


